رحیم یارخاں سے ہندولیڈر کاقبول اسلام

صدیقی لاثانی سرکار کی تبلیغ اسلام سے متاثر ہوکرضلع رحیم یارخاں سے ہندولیڈر کاقبول اسلام.
سچے گروکے توسط سے اللہ نے دل کوحقیقی شانتی دی ہے۔سماروجی فقیر بھگت (محمد صدیق)

فیصل آباد تحصیل خانپور کی معروف ہندوشخصیت سماروجی بھگت نے صدیقی لاثانی سرکار کی تبلیغ اسلام اور فروغ اسلام کے لئے جاری شاندار خدمات سے متاثرہوکر اسلام کی حقانیت کوتسلیم کرتے ہوئے آپ کے دست حق پر مسلمان ہوئے ہیں اور مزید روحانی فیض کیلئے بیعت کی سعادت بھی حاصل کی ہے۔اس موقع پر سماروجی فقیر بھگت نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ سچے گروکے توسط سے اللہ نے دل کو حقیقی شانتی دی ہے۔امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعوداحمدصدیقی نے کہاکہ مرشداکمل وہی ہوتاہے جوکسی بھی شخص کوچاہے اس کاتعلق کسی بھی مذہب ومسلک سے ہواسے اللہ ورسولۖ کی بارگاہ اقدس سے صراط مستقیم کی تصدیق کرادیتاہے۔اس موقع پر تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے اراکین بھی موجود تھے جن کی موجودگی میں ان کانیااسلامی نام '' محمد صدیق ''رکھاگیا ہے۔راہ حق پر دائمی استقامت کیلئے ان کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

اسلام قبول کرنا  

عیسائی لڑکی کا قبول اسلام

مخلو ق خدا کی خدمت کرنیوالے اللہ کے بہترین بندوںمیںشمار ہوتے ہیں۔ (صوفی مسعوداحمدصدیقی )
صدیقی لاثانی سرکار کے حسن اخلاق اورفلاحی خدمات سے بہت متاثر ہوئی ہوں۔ (نازیہ مسیح کاقبول اسلام کے وقت اظہارخیال)

عیسائی لڑکے رابرٹ بوبی کا قبول اسلام

صدیقی لاثانی سرکار کی فلاحی خدمات سے متاثر ہوکر مسیحی نوجوان کاقبول اسلام.
انسانیت کی خدمت کرنے والے ہی حقیقی انسان ہیں.(۔صوفی مسعوداحمدصدیقی )
اسلام انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے کا درس دیتا ہے ۔رابرٹ بوبی (فیضا ن علی )

7مسیحیوں کا قبول اسلام

صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار کی فلاحِ انسانیت کی کاوشوں سے متاثر ہو کر پچھلے ماہ11ہندوئوں اور 3عیسائیوں کے قبول اسلام کے بعد اس ماہ مزید 7مسیحیوں نے اسلام قبول کرلیا اور صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار کے ہاتھ پر بیعت کی سعادت بھی حاصل کرلی۔