سجادہ نشین تونسہ شریف خواجہ صوفی الف الدین خاں چوراہی نقشبندی قادری چشتی سہروردی کی لاثانی سیکرٹریٹ پر آمد

سجادہ نشین تونسہ شریف خواجہ صوفی الف الدین خاں چوراہی نقشبندی قادری چشتی سہروردی کی 
امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار سے لاثانی سیکرٹریٹ پر ملاقات,اور تنظیم مشائخ عظام پاکستان میں شمولیت کا اعلان.

لاثانی سیکرٹریٹ 39/4غلام رسول نگر پیپلز کالونی نمبر 2فیصل آباد پر بابائے عملیات و طب نبوی ﷺ عامل و حکیم ڈاکٹر سفیان اللہ سفیان (انگلینڈ والے)بی آئی ایس ایس ۔ڈی ای ایچ ایم ۔(گولڈ میڈلسٹ)سرپرست :دارالشفاء فیملی کلینک اینڈ فالج ہسپتال اورپروفیسر ڈاکٹر خواجہ صوفی الف الدین خاں چوراہی نقشبندی قادری چشتی سہروردی سجادہ نشین سلسلہ عالیہ تونسہ شریف ضلع ڈیرہ غازی خان کی آمد ہوئی۔امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان ،چیئرمین لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن ،چیئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان، شیخ الشیوخ ،مرشد اکمل ،سفیر امن ،قائد روحانی انقلاب جناب قبلہ صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب سے خصوصی نشست ہوئی ۔جس میں ملکی ،عالمی اور روحانی تناظر میں گفتگوہوئی۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر خواجہ صوفی الف الدین خاں چوراہی نقشبندی قادری چشتی سہروردی سجادہ نشین سلسلہ عالیہ تونسہ شریف ضلع ڈیرہ غازی خان نے تنظیم مشائخ عظام پاکستان میں شمولیت کا اعلان کیا اور اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔ چیئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان نے مہمانِ گرامی آستانہ عالیہ اورمرکزی دفاتر کا وزٹ کرایا۔مہمانِ گرامی آستانہ عالیہ نقشبندیہ چادریہ لاثانیہ پر ہر وقت جاری وساری لنگر کے انتظامات دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔اسی دوران بہت سے لوگ سلسلہ عالیہ نقشبندیہ چادریہ لاثانیہ میں بیعت بھی ہوئے اور کئی ایسے مریضوں کو دم بھی کیا جنہیں ڈاکٹروں نے لاعلاج قرار دیا تھا۔ان مریضوں نے فوری شفایابی کا اظہار کیا۔آخر میں مہمانوں کو سلسلہ عالیہ کا لٹریچر اور محافل کی CDsبھی دی گئیں۔

 

ٓآستانہ عالیہ پر آمد