محفل جشن میلاد مصطفی ﷺحلقہ 224/225فیصل آباد

قائد روحانی انقلاب، مرشد اکمل ،محبوب سبحانی ،شہباز لامکانی ،امام الفقراء ،پیر جن وبشر حاجی صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکارصاحب کی زیر سرپرستی کام کرنے والی تنظیموں لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ)انٹرنیشنل ،آل پاکستان صوم صلوٰة کمیٹی ،بین المذاہب امن اتحاد پاکستان ،ماہانہ لاثانی انقلاب انٹر نیشنل کے زیر اہتمام ماہ ریبع الاوّل میں خصوصی محافل ذکر ونعت بسلسلہ جشن عید میلاد النبی ۖکا انعقاد کیا گیامحافل کی صدارت امیر حلقہ شبیرحسین نقشبندی نے کی محافل میںلا ثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن رجسٹرڈ انٹرنیشنل ،آل پاکستان صوم صلوٰة کمیٹی ،بین المذاہب امن اتحاد پاکستان اور ماہانہ لاثانی انقلاب کے تنظیمی عہدیداران اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اپنے عشق ومحبت کا بھر پور طریقے سے اظہار کیا۔امیر حلقہ شبیر حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ آقائے کل مختار حضور پاک ۖ کی آمد کا دن ہی سہی عید ہے ہمیں اس دن کو عقیدت محبت سے منانا چاہیے جوان سے سہی عشق ومحبت کرتا ہے وہ تو ساری زندگی اللہ ورسول ۖ کے عشق ومحبت میں گزار دیتا ہے وہ اپنے جان ومال اور اولاد سے بڑھ کر ان سے محبت کرتا ہے ان کا ہر کام اللہ ورسول ۖ کی رضا کے لیے ہوتا ہے جو بھی ان سے سہی عشق محبت کرتا ہے تو پھر اللہ و رسول ۖ ان پر عطائیں فرماتے ہیںجیسے علامہ اقبال نے فرمایا۔
کی محمد ۖ سے وفاتونے تو ہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیزہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں
جنہوں نے وفاکی پھر اللہ ورسول ۖ ،ازواج مطہرات،خلفاء راشدین،اہل بیت نے ان کو نوازہ ان کوخزانے عطافرمائے پھر اللہ ورسول ۖ نے ان کو مخلوق خداکی رہنمائی کے لیے چن لیاپھر جس نے ان بزرگ ہستیوں سے محبت کی اللہ نے ان کو بھی نوازہ ،جنہوں نے وفاکی پھر اللہ نے ان کا دنیا میں ڈنکا بجایا اور بتایا کہ جو ہم سے محبت کرتا ہے ہم اس کو ایسے نوازتے ہیں کہ پھر مخلوق خدا ان کے پاس فیض وکرم حاصل کرنے جاتے ہیں ۔
قرآن وحدیث میں بھی ان بزرگ ہستیوں کے پاس جانے کا حکم فرمایا گیاہے''پس وہ رحمان ہے اس کے بارے میں کسی باخبر سے ہی پوچھو ۔''(القران)
حضور پاکۖنے فرمایا''فقراء سے جان پہچان رکھو ان کے پاس خزانے ہیں۔''(الحدیث)
جومیرے ولی سے بغض رکھتاہے میرا اس کے ساتھ اعلانِ جنگ ہے(الحدیث)
حضور نبی کریمۖخلفاء راشدین ،اہل بیت اور دیگر بزرگ ہستیاںبذریعہ خواب ومشاہدات بھی لوگوں کو حکم فرمارہی ہے کہ جیسا کہ اس وقت روح زمین کی مایہ ناز روحانی شخصیت جناب حضرت صوفی مسعود احم صدیقی لاثانی سرکار صاحب ہیں ۔لاثانی سرکار صاحب کے متعلق بزرگ گان دین نے پیشین گوئیاں بھی کی اور دورِ حاضر میں بھی آقائے کل مختارۖ پنجتن پاک خلفاء راشدینصحابہ اکرام اور اولیاء اللہ روحانی طور پر لوگوں کو اپنی زیارات وتبر کات سے بھی نواز رہے ہیںاور حکم فرما رہے ہیں کہ لاثانی سرکارصاحب سے جاکر نسبت قائم کرلو ان سے محبت کروان کے نقشے قدم پر چلو ہم آپ کو نوازتے رہیں گے۔ جن پیر صاحبان کو روحانی فیض ہو رہا ہے جوکہ دوسرے سلاسل سے تعلق رکھتے ہیں ان کو بھی روحانی طورپر حکم ہورہا ہے اگر اور روحانی منازل طے کرنی ہیں توفیصل آباد میں ہمارے محبوب لاثانی سرکار صاحب کے پاس چلے جاؤان کے مزید فیض حاصل کرو ۔جناب صدیقی لاثانی سرکار صاحب کی نظر رحمت سے لاکھوں لوگ روحانی فیض حاصل کررہے ہیں اور ہزار محافل ذکرونعت جاری ہیں مخلوق خداکی خدمت میں پیش پیش ہیں جو جیسا گمان لے کر آتا ہے ویساہی فیض پاتا ہے پھر یہ کہنا درست ہے کہ
نگاہ لاثانی سرکار کی تاثیر دیکھ رہے ہیں
بدلتی ہزاروں کی تقدیر دیکھ رہے ہیں
جن کو ان کی نسبت عطاہوگئی ان پوچھے کہ پہلے وہ کیسے فرقہ واریت اور گمراہی میں تھے آج روحانی فیض حاصل رہے ہیں اللہ ہم سب کواپنی پیارے حبیب ۖ خلفاء راشدین اور صحابہ کرام سے سچے پکی محبت کرنے کی توفیق عطافرمائے ،اسلام اور پاکستان کی خیر عطافرمائے ۔آمین!

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم ریلیوں اور اجتماعات  محافل  

سیدة کائنات حضرت بی بی فاطمہ رضی اللہ عنہا کے خصوصی دن کے حوالے سے خصوصی محفل ذکر و نعت 

سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا جنت کی عورتوں کی سردار ہیں،آپ   کی ذات مقدسہ خواتین کیلئے مشعل راہ ہے۔ صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار
 

محفل ذکر و نعت ملتان شریف

مورخہ 13جون 2014ء بروز جمعتہ المبارک صاحبزادہ عبدالقیوم نقشبندی کی رہائش گاہ حسینیہ چوک بستی لاڑ بہاولپور روڈ ضلع ملتان شریف میں ایک عظیم الشان محفل ذکر و نعت بسلسلہ جشنِ ولادت قبلہ صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب کا انعقاد کیا گیا