’علماء ومشائخ کنونشن2009

’’علماء ومشائخ کنونشن ‘‘
مورخہ: 13دسمبر2009بروزاتوار بمقام : لاثانی سیکرٹریٹ فیصل آباد زیراہتمام : تنظیم مشائخ عظام پاکستان ،لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن
زیر صدارت: حضرت صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارصاحب (امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان ،چےئرمین لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن )
تقریب کی کاروائی: تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہو ا جس کی سعادت جناب حافظ محمد اطہر مسعود صاحب (پاکپتن ) نے حاصل کی ۔ جب کہ محمد نعیم شہزاد مدنی ، محمد اکمل ، محرم علی ، محمد سرفراز اور مبین غفور نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم ، خلفائے راشدین ، اور اولیاء کرام کی خدمت میں ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کئے ۔ صاحبزادہ شبیر احمد سرکار نے خصوصی کلام پیش کیا ۔نقابت کے فرائض محمد ریحان نقشبندی کوآرڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور محمد رمضان نقشبندی نے انجام دیئے ۔
کنونشن کے مقاصد : تمام سلاسل طریقت کے جید مشائخ عظام کویہ باورکرانا کہ وارثان انبیاء کرام ؑ ہونے کے ناطے سے ہمیں اپنی ذمہ داریا ں مزید احسن طریقے سے اداکرتے ہوئے معاشرے میں اسلام کی حقیقی روح کے مطابق ان تعلیمات کو عام کریں جوہمیں اللہ ورسولﷺ کی بارگاہ اقدس سے ظاہری وباطنی طورسے حاصل ہورہی ہیں۔معاشرے سے دہشت گردی،فرقہ واریت کے خاتمے ،فتنہ وفساد،قتل وغارت گری سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے مشائخ عظام کواپنا بھرپور کردار اداکرنے کاجذبہ بیدارکرنا۔
کنونشن کا مشترکہ اعلامیہ :
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے موجودہ ملکی حالات اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مشائخ عظام کے کردار اور کوششوں کی تعریف کی اوراپنے امیر جناب صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کی دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کیلئے کی گئی کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ مقررین نے ملک میں جاری دہشت گردی کی لہر کو ملک و قوم کیلئے زہر قاتل قرار دیا اور کہا کہ یہ ایسے ناسور کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے کہ اگر اس کا بروقت خاتمہ نہ کیا گیا تو یہ پاکستان بلکہ پوری اُمت مسلمہ کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا اس لئے مشائخ عطام ہی وہ ہستیاں ہیں کہ جن کی نگاہ پر تاثیر سے پاکستان وجود میں آیا اور انہیں کی کوششوں اور تعاون سے پاکستان کو استحکا م حاصل ہو گا ۔ اور حکومتِ وقت کو بھی چاہیے کہ وہ صحیح اور کامل مشائخ عظام کو اعتماد میں لے اور اُن کی رہنمائی حاصل کرے تاکہ ملک پاکستان سے دہشت گردی ، لاقانونیت اور مہنگائی کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔ مشائخ کنونشن میں علماء و مشائخ کی متفقہ رائے سے پنجاب بھر کی ضلعی انتظامیہ کو مشترکہ اعلامیہ پیش کیا گیا جس میں متفقہ رائے سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل اپنے اپنے اضلاع میں محرم الحرام کے دوران ضلعی انتظامیہ کو خدمت خلق کے جذبہ کے تحت سہولیات فراہم کریں گی ۔ *۔۔۔فیصل آباد ، لاہور ، گوجرہ ، سرگودھا، خانیوال ، جہانیاں ، سیالکوٹ، ڈسکہ ، ساہیوال ، گوجرانوالہ ، پاکپتن شریف اور رحیم یار خان میں سیکورٹی گارڈز کی فراہمی دی جائیگی ۔
نوٹ : اس عظیم الشان پروگرام میں پنجاب بھر سے جید مشائخ عظام ،لاثانی ویلفےئر فاؤنڈیشن کے مرکزی عہدیداران سمیت مردوخواتین کی کثیر تعداد نے شرکت فرماکر روحانی فیض سے مستفیض ہونے کی تصدیق کی اور نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں اس پیغام کو ہرممکن طریقے سے پہنچانے کا عزم کیا اور آخر میں صوفیا کے سالار ،قائد روحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی لاثانی سرکار نے ملک وملت کی سلامتی ،ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعافرمائی ۔

محافل  روحانی اجتماعات  

سیدة کائنات حضرت بی بی فاطمہ رضی اللہ عنہا کے خصوصی دن کے حوالے سے خصوصی محفل ذکر و نعت 

سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا جنت کی عورتوں کی سردار ہیں،آپ   کی ذات مقدسہ خواتین کیلئے مشعل راہ ہے۔ صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار
 

محفل ذکر و نعت ملتان شریف

مورخہ 13جون 2014ء بروز جمعتہ المبارک صاحبزادہ عبدالقیوم نقشبندی کی رہائش گاہ حسینیہ چوک بستی لاڑ بہاولپور روڈ ضلع ملتان شریف میں ایک عظیم الشان محفل ذکر و نعت بسلسلہ جشنِ ولادت قبلہ صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب کا انعقاد کیا گیا