مشائخ عظام امن کانفرنس

مورخہ : 14 اپریل بروز جمعرات2005ء بمقام : ٹاون ہال، رحیم یار خان زیر اہتمام : تنظیم مشائخ عظام پاکستان
زیر صدارت: صو فی مسعود احمد صدیقی لا ثانی سرکار( امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان)
مہمانان گرامی: مفتی محمد احمد سعید سعیدی (صدرجماعت اہلسنت) ، مفتی غلام ہاشم خان قادری (صدر تنظیم اہلسنت رحیم یار خان) ، محمد اکرم اویسی(صدر سپاہ مصطفی، رحیم یار خان) ،صاحبزادہ عزیز الرحمن چشتی قادری( سجادہ نشین آستانہ عالیہ رحمن پور شریف )،صاحبزاد ہ میاں نوید الحسن حیات (آستانہ عالیہ غوثیہ، رحیم یار خان)، صاحبزادہ پیر الطاف حسین نقشبندی (آستانہ عالیہ نقشبندیہ ساہیوال)
کانفرنس کے مقاصد:مکتب فکر اہل سنت کی مختلف دینی تنظیمات ، علماء کرام اور جید مشائخ کے درمیان اتحاد و یگانگت کے فروغ اور انتشار پسندی ،بدامنی اورفرقہ واریت کے خاتمے کے لیے مستقل بنیادوں پر افہام و تفہیم کی فضاء کو بحال کرنے کیے مشترکہ لائحہ عمل کی تشکیل کرنا تھا۔ جناب صدیقی لاثانی سرکار نے کہاکی سیرت پاک ہمیں اتحاد ویگانگت کا درس دیتی ہے جو شخص آپ ﷺ کی سیرت پاک پر عمل کرتا ہے وہ شخص نہ صرف انسانوں کے لئے بلکہ دوسری مخلوقات کے لئے بھی رحم کرنے والا بن جاتا ہے ۔کانفرنس میں اتفاق رائے سے طے پایا کہ ظاہری اور باطنی علوم سے آراستہ افراد ہی حقیقی عوامی نمائندگان ہیں اور وہی حقیقی معنوں میں مخلوق خدا کی بلاتفریق مذہب وملت اصلاح اور فلاح کا کام کر سکتے ہیں ایسے افراد ہی قیام امن کے لئے موثر ثابت ہو سکتے ہیں کانفرنس کے موقع پر پیر طریقت صاحبزادہ عزیز الرحمن چشتی قادری ابوالعلائی سجادہ نشین آستانہ عالیہ رحمن پور شریف، خلیفہ مجازپیر طریقت حضرت سیدنا مصطفی علی شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ کان پور شریف (انڈیا)نے اپنے بارہ لاکھ سے زائد مریدین اورایک سو پچیس خلفاء سمیت تنظیم مشائخ عظام پاکستان میں شمولیت اور اپنے مکمل تعاون اور حمایت کا بھی یقین دلایا۔

فلاحِ انسانیت  سیمینار ،کانفرنسز،ریلیاں