7مسیحیوں کا قبول اسلام

صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار کی فلاحِ انسانیت کی کاوشوں سے متاثر ہو کر پچھلے ماہ11ہندوئوں اور 3عیسائیوں کے قبول اسلام کے بعد اس ماہ مزید 7مسیحیوں نے اسلام قبول کرلیا اور صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار کے ہاتھ پر بیعت کی سعادت بھی حاصل کرلی۔

 مورخہ 30-08-2013کو3مسیح مردوں نے اسلام قبول کرنے کی سعادت حاصل کی۔ ایک مرد کا نیا اسلامی نام محمد فیاض رکھا گیا جبکہ اس کا سابقہ نام ناصر مسیح تھا۔ دوسرے مرد کا نیا اسلامی نام محمد کامران رکھا گیا جبکہ اس کا سابقہ نام کامران مسیح تھا۔ تیسرے مرد کا نیا اسلامی نام نور علی رکھا گیا جبکہ اس کا سابقہ نام قیصر مسیح تھا۔
     مورخہ 02-09-2013کو مسیح خاندان سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی نے اسلام قبول کرنے کی سعادت حاصل کی۔ مرد کا نیا اسلامی نام محمد قاسم رکھا گیا جبکہ اس کا سابقہ نام پرویز مسیح تھا۔ اس کی بیوی کا نیا اسلامی نام ثوبیہ قاسم رکھا گیا جبکہ اس کا سابقہ نام عاشی تھا۔
     مورخہ 26-09-2013کو دو عیسائی بھائیوں نے اسلام قبول حاصل کرنے کی سعادت حاصل کی۔ ایک بھائی کا نیا اسلامی نام محمد عمر رکھا گیا ہے جبکہ اس کا سابقہ نام ذیشان مسیح تھا اور دوسرے بھائی کا نیا اسلامی نام محمد عثمان رکھا گیا ہے جبکہ اس کا سابقہ نام دلدار مسیح تھا۔
    جناب صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب کے حسن ِ اخلاق اورفلاحِ انسانیت کیلئے کی گئی کاوشوں سے متاثر ہو کر سچے دل سے اسلام قبول کرلیا۔ اسلام قبول کرنے کے بعد مندرجہ بالا تمام مسیحیوں نے صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار کے دست ِ حق پر سلسلہ عالیہ نقشبندیہ چادریہ لاثانیہ میں بیعت کی سعادت بھی حاصل کر لی۔
    صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کی اسلام اور روحانیت کے فروغ کیلئے شبانہ روز کاوشوں سے مذاہب عالم (ہندو، سکھ، عیسائی، بہائی، پارسی و دیگر ) سمیت روحانیت کو نہ سمجھنے والے لاکھوں لوگ اسلام کی درخشاں تعلیمات سے فیض یاب ہورہے ہیں۔ تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی طرف سے نئے مسلمان ہونے والوں کو مبارکباد دی گئی اور راہِ حق پر استقامت کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

اسلام قبول کرنا  

عیسائی لڑکی کا قبول اسلام

مخلو ق خدا کی خدمت کرنیوالے اللہ کے بہترین بندوںمیںشمار ہوتے ہیں۔ (صوفی مسعوداحمدصدیقی )
صدیقی لاثانی سرکار کے حسن اخلاق اورفلاحی خدمات سے بہت متاثر ہوئی ہوں۔ (نازیہ مسیح کاقبول اسلام کے وقت اظہارخیال)

عیسائی لڑکے رابرٹ بوبی کا قبول اسلام

صدیقی لاثانی سرکار کی فلاحی خدمات سے متاثر ہوکر مسیحی نوجوان کاقبول اسلام.
انسانیت کی خدمت کرنے والے ہی حقیقی انسان ہیں.(۔صوفی مسعوداحمدصدیقی )
اسلام انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے کا درس دیتا ہے ۔رابرٹ بوبی (فیضا ن علی )

رحیم یارخاں سے ہندولیڈر کاقبول اسلام

صدیقی لاثانی سرکار کی تبلیغ اسلام سے متاثر ہوکرضلع رحیم یارخاں سے ہندولیڈر کاقبول اسلام.
سچے گروکے توسط سے اللہ نے دل کوحقیقی شانتی دی ہے۔سماروجی فقیر بھگت (محمد صدیق)