ہندوخاندان کے سات افراد کاقبول اسلام

    اولیاء اللہ کی کامل نگاہ انسان کوحق وباطل کامشاہدہ کرادیتی ہے کیونکہ اولیاء اللہ کی سنگت (نسبت )''اللہ کی رسیّ ''کہلاتی ہے۔ جولوگ اللہ والوں کی سنگت(نسبت ) اختیار کرلیتے ہیں انہیں نہ صرف مشاہدہ حق ہوجاتاہے بلکہ اللہ انہیں بھی اپنے اولیاء میں شامل کرلیتاہے یہی وہ صراط مستقیم بھی ہے۔ امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان وچیئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان صوفی مسعوداحمدصدیقی نے لاثانی سیکرٹیریٹ پربہاولپور سے تعلق رکھنے والے ہندوخاندان کے سات(7)افراد کے قبول اسلام اور بیعت (نسبت)اختیار کرنے کے موقع پران خیالات کااظہارکیا۔مسلمان ہونیوالے خاندان کے سربراہ محمد اسلم (منو رام )نے کہا کہ اسلام امن وسلامتی کامذہب ہے ،اللہ کے ولیوں بالخصوص صوفی مسعوداحمدصدیقی کی تعلیمات اورفروغ اسلام کیلئے گرانقدر خدمات سے متاثر ہوکرہمیں مسلمان ہونے کی سعادت حاصل ہوئی ہے۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ نے قبول اسلام کرنیوالے خاندان کومبارکباد دی اور راہ حق پر استقامت کیلئے ان کیلئے خصوصی دعا ئیں بھی کیں۔دولت اسلام سے مالامال ہونیوالوں کے نئے اسلامی نام بھی رکھ دئیے گئے ہیں جویہ ہیں: منوررام (محمد اسلم) جمنا مائی(نجمہ فاطمہ)،بچل مائی (زرینہ بی بی )،کیول رام (عمر راشد)،بانومائی(حنابی بی)،بَنّارام (محمدعرفان)اورساجورام (محمد ساجد)شامل ہیں۔

اسلام قبول کرنا  

عیسائی لڑکی کا قبول اسلام

مخلو ق خدا کی خدمت کرنیوالے اللہ کے بہترین بندوںمیںشمار ہوتے ہیں۔ (صوفی مسعوداحمدصدیقی )
صدیقی لاثانی سرکار کے حسن اخلاق اورفلاحی خدمات سے بہت متاثر ہوئی ہوں۔ (نازیہ مسیح کاقبول اسلام کے وقت اظہارخیال)

عیسائی لڑکے رابرٹ بوبی کا قبول اسلام

صدیقی لاثانی سرکار کی فلاحی خدمات سے متاثر ہوکر مسیحی نوجوان کاقبول اسلام.
انسانیت کی خدمت کرنے والے ہی حقیقی انسان ہیں.(۔صوفی مسعوداحمدصدیقی )
اسلام انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے کا درس دیتا ہے ۔رابرٹ بوبی (فیضا ن علی )

7مسیحیوں کا قبول اسلام

صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار کی فلاحِ انسانیت کی کاوشوں سے متاثر ہو کر پچھلے ماہ11ہندوئوں اور 3عیسائیوں کے قبول اسلام کے بعد اس ماہ مزید 7مسیحیوں نے اسلام قبول کرلیا اور صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار کے ہاتھ پر بیعت کی سعادت بھی حاصل کرلی۔

رحیم یارخاں سے ہندولیڈر کاقبول اسلام

صدیقی لاثانی سرکار کی تبلیغ اسلام سے متاثر ہوکرضلع رحیم یارخاں سے ہندولیڈر کاقبول اسلام.
سچے گروکے توسط سے اللہ نے دل کوحقیقی شانتی دی ہے۔سماروجی فقیر بھگت (محمد صدیق)