حادثات کے موضوع پر اہم اجلاس

سیاچن گلیشئر کے المناک حادثے میں شہیدہونیوالوں کے لواحقین کیلئے حکومت خصوصی مراعات کابندوبست کویقینی بنائے۔

مورخہ:10اپریل 2012 بمقام :لاثانی سیکرٹریٹ39/4غلام رسول نگر فیصل آباد زیر اہتمام : تنظیم مشائخ عظام پاکستان ،لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن
صدارت:حضرت صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار صاحب (امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان وچیئرمین لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل)
اجلاس کا مقصد: سیاچن گلیشئر کے المناک حادثے میں شہیدہونیوالوں کے لواحقین کیلئے حکومت خصوصی مراعات کا بندوبست کو یقینی بنائے۔
اجلاس کے شرکاء: پیر لیاقت علی نقشبندی(مرکزی رکن مجلس شوریٰ )،پیر طریقت محمد اصغر نقشبندی(مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام )،محمد ریحان نقشبندی،محمد احسان نقشبندی،خلیفہ جی محمد ناصرعلی گل نقشبندی ،خلیفہ جی نذیر حسین نقشبندی
سفیر امن صدیقی لاثانی سرکار صاحب (چیئرمین لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن (رجسٹرڈ)انٹرنیشنل،امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان )کااجلاس سے خطاب :
آپ نے کہا کہ سیاچن ’’گلابوں کی سرزمین ‘‘جوکہ دنیا کادوسرا بڑا گلیشئر ہے جہاں گرمیوں میں بھی درجہ حرارت منفی 16سے 32 تک چلا جاتا ہے اور سردیوں میں منفی 50درجہ حرارت تک چلا جاتا ہے۔وہاں پر انسان مخصوص لباس کے بغیر زندگی گزارنے کا سوچ بھی نہیں سکتا ،ایسی جگہ پر اپنے ملک وملت کیلئے خدمات سرانجام دینا یقیناً جان جوکھوں کا کام ہے وہاں پر تعینات فوجی جوان عزت وہمت کی نئی داستان رقم کر رہے ہیں ۔اللہ تعالیٰ فوجی جوانوں کوگیاری(سیاچن) جیسے مزیدسانحات سے محفوظ فرمائے ،آمین!آپ نے مزید فرمایاکہ حکومت وہاں پرشہادت پانیوالولے135جوانوں سمیت معذوری کاشکارہونے والے وطن کے سپوتوں اوران کے اہل خانہ کیلئے خصوصی مراعات کا اعلان کرے۔ ہم فوجی جوانوں کودنیا کی سرد ترین جگہ پر ڈیوٹی سرانجام دینے پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

فلاحِ انسانیت  انسانی حقوق