روحانی معالجین اورسپیشلسٹ ڈاکٹرز کااہم اجلاس

عالمی یوم ملیریا کے موقع پراس وبائی مرض سے بچاؤ کی تدابیر اورطریقہ علاج

مورخہ:26اپریل 2012 بمقام :لاثانی سیکرٹریٹ فیصل آباد زیر اہتمام : تنظیم مشائخ عظام پاکستان ،لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن
صدارت:حضرت صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار صاحب (امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان،چےئرمین لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل )
اجلاس کا مقصد: عالمی یوم ملیریا کے موقع پراس وبائی مرض سے بچاؤ کی تدابیر اورطریقہ علاج
شرکائے اجلاس : ڈاکٹر شفقت حسین(کارڈیک سرجن)، ڈاکٹر ذوالفقارعلی گل(میڈیکل آفیسر)، پیر ڈاکٹر حافظ محمد ارشد نقشبندی(ماہرروحانی معالج)، پیر ڈاکٹر محمد الیاس نقشبندی(معروف روحانی اسکالر ومعالج)،پیر ڈاکٹر محمد انور نقشبندی(روحانی اسکالر)
مرشد اکمل صدیقی لاثانی سرکار صاحب(امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان)کااجلاس سے خطاب:
آپ نے کہاکہ قرآن وحدیث سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ اللہ جل شانہ نے کوئی بیماری بھی لاعلاج پیدا نہیں فرمائی ہے ،تمام بیماریوں کاعلاج بھی بتایا ہے ۔بیماریوں کاطریقہ علاج مختلف ہوسکتاہے لیکن لا علاج نہیں !ہومیوپیتھک،ایلوپیتھک ،چینی طریقہ علاج ،آکوپنکچریا روحانی طریقہ علاج بیماریوں سے شفا حاصل کرنے کے طریقے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ شفا دینے والی حقیقی ذات ’’اللہ جل شانہ ‘‘کی ہے ۔موجودہ دور کوسائنس کادور کہاجارہاہے لیکن ا س کے باوجود میڈیکل سائنس کے ماہرین پھر بھی بعض مریضوں کولاعلاج قرار دے دیتے ہیں روحانی طریقہ علاج سب سے قدیم طریقہ علاج ہے اور قرآن وحدیث سے انبیاء کرام ؑ کے دست شفا ،،ان کی نظر اور دعا سے مریضوں کاشفا یاب ہونا ثابت ہوچکاہے ۔آج بھی انبیاکرام ؑ کے حقیقی وارثین اولیاء اللہ کی نظر ،ان کے دم اور دعا فرمانے سے لوگوں کوشفا ہورہی ہے۔ آستانہ عالیہ صدیقیہ نقشبندیہ چادریہ لاثانیہ دنیا بھر میں مشہور ہوچکاہے کہ یہاں سے میڈیکل سائنس کی رو سے لاعلاج قرار دئیے گئے مریضوں کی بہت بڑی تعداد شفایاب ہوچکی ہے ۔پاکستان بھرسے لوگ ہیپاٹائٹس ،کینسر،مرگی،یرقان،ملیریا،اندھاپن،ریڑھ کے ہڈی کے مہروں،بہرہ پن،ہارٹ اٹیک،بے اولادی،دماغی امراض ،شدید جنات کے اثرات ،پیٹ کی بیماریاں،شوگر،گردوں کی بیماریاں،فالج،پولیو،ڈینگی وائرس ودیگر بیماریوں اور مسائل میں گھرے ہوئے مریضوں کی کثیر تعداد شفا یاب ہورہی ہے ۔امریکی ماہرین بھی روحانی طریقہ علاج سے جلد شفا یاب ہونے کی نوید دے چکے ہیں اورجدید میڈیکل سائنس روحانی طریقہ علاج کوتسلیم کرچکی ہے ۔صفائی نصف ایمان ہے۔ صاف ستھرا ماحول جسم و لباس کی صفائی اور ماحول کی صفائی سے امراض سے بچا جا سکتا ہے۔

فلاحِ انسانیت  انسانی حقوق