صاحبزادہ پیرشبیر احمدصدیقی صاحب کاجھال چکیاں (ضلع سرگودھا) کا تبلیغی و تنظیمی دورہ

مورخہ14-11-2014بروز جمعہ رات 10بجے صاحبزادہ شبیر احمد صاحب فیصل آباد شریف سے جب 47پل سرگودھا خادمین کے ہمراہ پہنچے تو حاجی محمد اکرم نقشبندی، عادل فرید نقشبندی ،حاجی سرفراز سنگرا نقشبندی اور دیگر تنظیمی اراکین نے اللہ کے ذکر سے آپ کا بھرپور استقبال کیا۔ آپ اس قافلہ کے ہمراہ عزیز بھٹی ٹاؤن سرگودھا آئے۔ جہاں سے حاجی محمد اکرم نقشبندی ،منظور قادر بھٹی (ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان) ،قاری ظہیر عباس نقشبندی اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ آپ ریڈیو اسٹیشن پر گئے ۔کچھ دیر کیلئے آپ وہاں رکے، اس دوران ریڈیو پر آپ کی آمد کی نشریات لوگوں کو سنوائی گئی۔ بعد ازاں آپ نے دعا کی اور پھر عادل فرید نقشبندی، محمد عمران نقشبندی، محمد عدنان نقشبندی،محمد شکیل نقشبندی کے ساتھ آپ اڈا چکیاں تشریف لائے وہاں پر محمد امیر ڈھڈی نقشبندی کے گھر محفل پاک کا اہتمام تھا۔ محفل میں سلانوالی، سرگودھا،شاہپور،خوشاب پورے ریجن سے تشریف لائے ہوئے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔محفل میں کافی دیر تک ذکر ہوتا رہا۔ اس کے بعد نعت و کلام کا سلسلہ شروع ہوا پھر آپ نے قبلہ صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب اور سلسلہ عالیہ کی شان بیان کرنے کی سعادت حاصل کی۔ جسے لوگوں نے بہت سراہا اور قبلہ شیخ الشیوخ مرشد اکمل صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب کی شان و عظمت کا اعتراف کرنے کے بعد مزید نئے لوگ سلسلہ عالیہ نقشبندیہ چادریہ لاثانیہ میں داخل ہوئے۔ آخر میں آپ نے دعا کی ۔محمد امیر ڈھڈی نقشبندی کی جانب سے لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا تھا ۔تقریباً رات 3بجے کے قریب آپ واپس سرگودھا آئے وہاں پر عادل فرید نقشبندی کے گھر میں کچھ دیر رکے اور صبح 6بجے کے قریب آپ واپس فیصل آباد کیلئے روانہ ہو گئے ۔

فلاحِ انسانیت  محافل  روحانی اجتماعات  

سیدة کائنات حضرت بی بی فاطمہ رضی اللہ عنہا کے خصوصی دن کے حوالے سے خصوصی محفل ذکر و نعت 

سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا جنت کی عورتوں کی سردار ہیں،آپ   کی ذات مقدسہ خواتین کیلئے مشعل راہ ہے۔ صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار
 

محفل ذکر و نعت ملتان شریف

مورخہ 13جون 2014ء بروز جمعتہ المبارک صاحبزادہ عبدالقیوم نقشبندی کی رہائش گاہ حسینیہ چوک بستی لاڑ بہاولپور روڈ ضلع ملتان شریف میں ایک عظیم الشان محفل ذکر و نعت بسلسلہ جشنِ ولادت قبلہ صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب کا انعقاد کیا گیا