مرکزی مجلس شوریٰ کااہم اجلاس ( ظاہری وباطنی علوم کی فضلیت واہمیت)

علم معرفت کافروغ،فرقہ واریت اورجہالت کاخاتمہ،علم حقیقی سے صرا ط مستقیم کامشاہدہ کرنا،کامل اوراکمل اولیاء اللہ کی تعلیمات کافروغ،اسلام کی بنیادی تعلیمات سے عوام الناس کو آگاہی دینا ،روحانیت اورصوفی ازم کاپرچارکرنا

مورخہ :9مارچ 2012 بمقام :لاثانی سیکرٹریٹ فیصل آباد زیر اہتمام : تنظیم مشائخ عظام پاکستان
زیر صدارت : حضرت صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارصاحب (امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان )
شرکائے اجلاس : پیر طریقت احسان الحق نقشبندی معصومی(ضلعی کوارڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام ٹوبہ ٹیک سنگھ)،پیر ڈاکٹر محمد الیاس نقشبندی(مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام لاہور)،پیر لیاقت علی نقشبندی(ضلعی کوارڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام فیصل آباد)،پیر رانا محمد طاہر نقشبندی(مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام فیصل آباد)،محمد احسان نقشبندی (ایم اے )،(مرکزی رکن مجلس شوریٰ )،نذیر حسین نقشبندی(مرکزی رکن مجلس شوریٰ )،پیر مختار احمد نقشبندی(مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام فیصل آباد)،پیر اعجاز احمد باباجی سرکا ر(مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام فیصل آباد)،پیر مشتاق احمد نقشبندی(مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام فیصل آباد)،میجر محمد اصغر نقشبندی(مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام فیصل آباد)،محمد افتخار اقبال(مینجنگ ایڈیٹر ماہنامہ لاثانی انقلاب)،محمد حامد رضا نقشبندی(ایگزیکٹو ممبر ماہنامہ لاثانی انقلاب )،محمد امین نقشبندی( سیکریٹری نشرواشاعت حلقہ 80مربع مانانوالہ)،محمد آصف نقشبندی (مرکزی رکن شعبہ اسٹالز)،محمد غلام سرور نقشبندی(مرکزی رکن شعبہ اسٹالز)،محمد طارق( امیر حلقہ منصور آباد)،ارشاد حسین نقشبندی ( امیر حلقہ روضہ پارک)،اعجاز احمد نقشبندی(امیر حلقہ غازی آباد)،غلام مصطفی نقشبندی(مرکزی رکن مجلس شوریٰ )، عثمان اکمل نقشبندی(مرکزی رکن لاثانی ویلفےئر فاؤنڈیشن فیصل آباد)
اجلاس کامقصد : علم معرفت کافروغ،فرقہ واریت اورجہالت کاخاتمہ،علم حقیقی سے صرا ط مستقیم کامشاہدہ کرنا،کامل اوراکمل اولیاء اللہ کی تعلیمات کافروغ،اسلام کی بنیادی تعلیمات سے عوام الناس کو آگاہی دینا ،روحانیت اورصوفی ازم کاپرچارکرنا
مرشد اکمل حضرت صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار صاحب (امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان)
آپ نے کہا کہ تفرقہ بازی نے دین کوبہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے اور اس میں وہ لوگ شامل ہیں جن کے پاس ظاہری علم تو ہے لیکن باطنی علم سے ناواقف ہیں ایسے میں نہ صرف فرقہ واریت پھیلتی ہے بلکہ بڑی تیزی سے گمراہی بھی پھیلتی ہے کیونکہ جن لوگوں کے پاس صرف ظاہری علم ہے اور وہ ظاہری علم چاہے جتنا زیادہ حاصل کرلیں اگر ان کے پاس باطنی علم نہیں ہے تو ایسے لوگوں کوشیطان، ان کے پیروکاروں سمیت گمراہی کاشکار کردیتاہے ۔اسی لئے تو امت میں 72فرقے بن چکے ہیں ۔جس ایک فرقے کاحضور نبی کریم روف الرحیم ﷺ نے فرمایا ہے کہ ایک جماعت ایسی ہوگی جوقیامت تک گمراہ نہیں ہوگی۔ اس کی کیا نشانی ہے ؟یہی کہ وہ ظاہر بھی رکھتے ہونگے اور باطن بھی۔یعنی ان کے پاس ظاہری علم بھی ہوگا اورباطنی علم بھی ہوگا۔آپ نے مزید فرمایا کہ مشائخ کے آستانے اور خانقاہیں آج بھی فرقہ واریت کوختم کرنے میں اہم کردار اداکررہے ہیں اور مذاہب عالم کے لوگ بارگاہ ولائیت سے فیوض وبرکات حاصل کررہے ہیں وہ صرف اس بناپر کہ جوبات یہ پڑھتے ہیں اس کوباطنی طور پر اللہ ورسولﷺ کی بارگا ہ اقد س سے اس کی تصدیق کرلیتے ہیں اسی لئے ان کو شریعت کی روح کاعلم حاصل ہوتاہے اور بڑی آ سانی سے مشکل سے مشکل مسائل کوحل کرنے میں اہم کردار اداکرتے ہیں۔

بین المذاہب  روحانی اجتماعات