مرکزی مجلس شوریٰ اورکوارڈینیٹر کااہم اجلاس(سیاسی جماعتوں بارے سروے’’عوام کی رائے

مورخہ:05اپریل 2012 بمقام :لاثانی سیکرٹریٹ39/4غلام رسول نگر فیصل آباد زیراہتمام : تنظیم مشائخ عظام پاکستان
زیرصدارت:حضرت صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار صاحب (امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان)
شرکائے اجلاس : پیر طریقت محمد راشد نقشبندی (کوارڈینیٹر لاہور)،پیر سید احمد ندیم نقشبندی(کوارڈینیٹر لاہور)،پیر طریقت احسان الحق ساجد نقشبندی(کوارڈینیٹر ٹوبہ ٹیک سنگھ)،صوفی محمد یامین نقشبندی(کوارڈینیٹر کراچی سندھ)،پیر صوفی عبدالمجید نقشبندی(کوارڈینیٹر رحیم یار خان )، پیر طریقت محمد صادق چشتی نقشبندی(کوارڈینیٹر ساہیوال )،پیر لیاقت علی نقشبندی (کوارڈینیٹر فیصل آباد )، پیر خالد حنیف نقشبندی (رابطہ سیکریٹری تنظیم مشائخ عظام )
اجلاس کامقصد : موجودہ ملکی صورتحال کے حوالے سے عوام الناس سے رائے لیکر یہ فیصلہ کرنا کہ کونسی جماعت عوامی اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے ؟،کس سیاسی جماعت نے پاکستان کے امیج کواقوام عالم میں بہترکیاہے؟کس جماعت نے اسلام اورپاکستان کو استحکام دیاہے؟کیاپاکستان کی معیشت مضبوط ہوچکی ہے؟دہشت گردی،قتل وغارت ،کرپشن ،مہنگائی،بیروزگاری ،انرجی کے گھمبیر مسائل سے عوام کو نجات مل گئی ہے؟عوام فیصلہ کرے کہ کس ادارے نے استحکام پاکستان کے لئے کام کیاہے ؟
حضرت صوفی مسعوداحمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب (امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان )
آپ نے کہا کہ موجودہ ملکی سیاسی حالات،معاشی بدحالی ،کرپشن ،ہوشربا مہنگائی اور دہشت گردی کے پیش نظر تنظیم مشائخ عظام پاکستان عوام الناس سے رائے طلب کرتی ہے کہ آئندہ کس سیاسی جماعت پر اعتمادکیاجائے ؟کونسی جماعت ہے جوکرپٹ سیاستدانوں بشمول اپنی جماعت کے احتساب کے کٹہرے میں لاکھڑا کرے؟ایسی سیاسی جماعت جو نیک ،مخلص اور محب وطن سیاستدانوں کواسلامی جمہوریہ پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے منتخب کرے ۔۔۔یا ۔۔۔پھر فوج سے مطالبہ کیاجائے کہ وہ احتساب کرکے تمام کرپٹ افراد کوسزائیں دے اور پھر الیکشن کروائے !۔۔۔لہذا ایک سچے محب وطن ہونے کاثبوت دیتے ہوئے اپنی مخلصانہ رائے سے آگاہ کریں ۔

عوام الناس سے رائے لینے کاطریقہ کار
درج ذیل میں سے آپ کس کیلئے اعتماد کاووٹ ڈالتے ہیں ۔
)۔۔۔ہاں۔۔۔یا ۔۔ناں ۔۔۔میں جواب دیں ۔
*۔۔۔پاکستان مسلم لیگ (ن ) *۔۔۔پاکستان پیپلزپارٹی *۔۔۔پاکستان مسلم لیگ (ق )
*۔۔۔پاکستان تحریک انصاف *۔۔۔متحدہ قومی موومنٹ *۔۔۔سنّی تحریک
*۔۔۔جماعت اسلامی *۔۔۔مارشل لا/پاکستان آرمی *۔۔۔دیگر (سیاسی جماعت)
)۔۔۔درج ذیل رابطوں پراپنی رائے دیکر ممنون فرمائیں۔
*۔۔۔اپنانام۔۔۔پیشہ۔۔۔شناختی کارڈنمبر۔۔۔فون نمبر۔۔۔ایڈریس۔۔۔(جاری کئے گئے فارم کیمطابق اپنا ڈیٹا مکمل کریں)
*۔۔۔آستانہ عالیہ لاثانیہ مرکزی مجلس شوریٰ تنظیم مشائخ عظام پاکستان غلام رسول نگر پیپلزکالونی نمبر 2فیصل آباد۔(بالمشافہ)
*۔۔۔ویب سائیٹ ۔۔۔www.lasanisarkar.org۔
*۔۔۔ایس ایم ایس کیلئے ۔۔۔follow astana-lasaniaلکھ کر 9900پر بھیج دیں۔
*۔۔۔ہاٹ نمبرز ۔۔۔0312-70299661۔۔۔۔0300-7660998۔۔۔03036283227پر بھی اپنی رائے دے سکتے ہیں۔
پاکستان بھر سے عوام کی رائے لی جارہی ہے ،اب تک یہ کام 90%تک مکمل ہوچکاہے ۔آئندہ چند روزتک تنظیم مشائخ عظام پاکستان جوکہ تمام سلاسل طریقت پر مشتمل مشائخ عظام( اولیاء اللہ) کی جماعت ہے،پاکستان کیا دنیا میں مشائخ کی سب سے بڑی تنظیم ہے جس میں 6ہزار سے زائد جید مشائخ عظام اپنے ہزاروں خلفاء اور لاکھوں مریدین سمیت اپنے امیر صوفی مسعوداحمدصدیقی کی زیر قیادت حتمی فیصلہ جاری کرے گی۔جس سیاسی پارٹی نے بھی مخلص ہوکرتنظیم مشائخ عظام پاکستان کی تجاویز کوتسلیم کرتے ہوئے اتحاد کرلیا ،انشاء اللہ !فتح اسے نصیب ہوگی۔اس سلسلے میں پاکستان سمیت بیرون ممالک سے بھی پاکستانیوں کی بہت بڑی تعدادنے بھی اپنی رائے کااظہار کیاہے۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان سلف صالحین کی حقیقی وارث ہے ،جنہوں نے امیر ملت سرکار پیر سید جماعت علی شاہ محدث علی پور ی کی قیادت میں مشائخ عظام نے قیام پاکستان میں اہم کردار اداکیا ،اب وہی ’’مشائخ عظام ،استحکام پاکستان کیلئے ‘‘ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوچکے ہیں اب مزید کسی کرپٹ ،بدعنوان ،دھوکہ بازاور غدار کواسلام اور پاکستان کی سلامتی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

فلاحِ انسانیت  انسانی حقوق  

روحانی معالجین اورسپیشلسٹ ڈاکٹرز کااہم اجلاس

عالمی یوم ملیریا کے موقع پراس وبائی مرض سے بچاؤ کی تدابیر اورطریقہ علاج

حادثات کے موضوع پر اہم اجلاس

سیاچن گلیشئر کے المناک حادثے میں شہیدہونیوالوں کے لواحقین کیلئے حکومت خصوصی مراعات کابندوبست کویقینی بنائے۔