مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس (عدلیہ اورفوج کرپٹ عناصر کیخلاف تیزترین کاروائی کریں)

موجودہ ملکی صورتحال پرتبادلہ خیال ،عدلیہ کویہ باورکرانا کہ بغیر کسی دباؤ کے کرپٹ عناصر کیخلاف تیز ترین فیصلے کئے جائیں

مورخہ :01-5-2012 بمقام :لاثانی سیکرٹریٹ زیر اہتمام : تنظیم مشائخ عظام پاکستان
زیر صدارت : حضرت صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار صاحب (امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان)
شرکائے اجلاس : رفاقت علی نقشبندی(مرکزی رکن مجلس شوریٰ )،محمد احسان نقشبندی(مرکزی رکن مجلس شوریٰ )،محمد ناصر علی گل نقشبندی(مرکزی رکن شعبہ تعلقات عامہ)،لیاقت علی نقشبندی(ضلعی کوارڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام )،صوفی نذیر حسین نقشبندی(مرکزی رکن مجلس شوریٰ )
اجلاس کا مقصد : موجودہ ملکی صورتحال پرتبادلہ خیال ،عدلیہ کویہ باورکرانا کہ بغیر کسی دباؤ کے کرپٹ عناصر کیخلاف تیز ترین فیصلے کئے جائیں۔
حضرت صدیقی لاثانی سرکار صاحب کا خطاب اورمجلس شوریٰ کے اراکین کا مشترکہ اعلامیہ
صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکا رصاحب (امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان )
آپ نے کہاکہ عدلیہ بغیر کسی دباؤ کے کرپشن کرنیوالوں کیخلاف تیز ترین فیصلے کرے،کرپٹ لوگوں کیخلاف بلاامتیازکاروائی کی جانی چاہیے،چاہے ان کاتعلق سیاست،مذہب،بیوروکریسی یاٹیکنوکریسی جیسے گروہوں سے ہی کیوں نہ ہو۔کرپشن ثابت ہونے پر نہ صرف ان کوبلکہ ان کیساتھ ملوث لوگوں کوبھی ان کے عہدوں سے فارغ کیاجائے،آئندہ کیلئے نااہل اورسخت سز اکامرتکب قراردیاجائے۔انہوں نے مزید کہاکہ ملکی سلامتی کیلئے فوج پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عدلیہ کاساتھ دیتے ہوئے کرپٹ لوگوں کیخلاف کاروائی کرنے میں مددکرے۔
مجلس شوریٰ کے اراکین کا مشترکہ اعلامیہ
انہوں نے کہاکہ عدلیہ اور فوج کے حق میں ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائیں جن کامقصد یہ ہوگا کہ عدلیہ کرپٹ لوگوں کے خلاف فوری فیصلے کرے اور فوج ان فیصلوں پر عمل درآمد کروانے میں بھرپورکردار اداکرے۔ملکی امن وسلامتی اور خوشحالی کے خواب کوشرمندہ تعبیر کرنے کیلئے ان دونوں شعبوں پر بہت بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے فرائض کی بجاآوری کیلئے اپنے عظیم اسلاف کے نقش قدم پرچلیں جس کیلئے انہیں تاریخ ساز کردار اداکرناہوگا۔

استحکامِ پاکستان  پاک فوج اور عدلیہ  

تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی ’’عوامی انقلابی جلسے ‘‘میں بھر پورشمولیت

عوام الناس کو اپنی نسلوں کے مستقبل کیلئے نیک اور مخلص حکمرانوں کے حق میں فیصلہ کرنا ہو گا۔صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار

جنرل مشرف قوم کے غدار نہیں ہیں !

جنرل سید پرویز مشرف کا نواز حکومت الٹنے کا اقدام پاکستان کے مفاد میں تھا۔ اس معاملے میں جنرل مشرف کو ہرگز نہ پھنسایا جائے۔ جنرل مشرف قوم کے غدار نہیں ہیں۔ (صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار ۔ امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان)

تکمیلِ پاکستان سیمنار

جس طرح پیپلز پارٹی کی حکومت کو برطرف کرنے والے صدر فاروق لغاری غدار نہ تھے اسی طرح
مشرف کا12اکتوبر والا اقدا م بھی وقت کی ضرورت تھا اور غداری کے زمرے میں نہیںآتا۔صوفی مسعوداحمدصدیقی
بیروزگاری،مہنگائی،دہشت گردی کے باعث پاکستان مسائل میں مبتلا ہوا ، پرویز مشرف کی وجہ سے نہیں۔صاحبزادہ احمد رضا قصوری
صدیقی لاثانی سرکارایسے صاحب اختیار اللہ کے درویش ہیں جوپاکستان کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتے ہیں۔پیر طریقت احسان الحق معصومی نقشبندی