مرکزی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس (ملکی صورتحال بالخصوص زرداری حکومت)

مورخہ :11جنوری 2012 بمقام :لاثانی سیکرٹریٹ فیصل آباد زیر اہتمام : تنظیم مشائخ عظام پاکستان
زیر صدارت : حضرت صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار صاحب (امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان )
شرکائے اجلاس :۔پیر محمد لیاقت علی نقشبندی (ضلعی کوارڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام فیصل آباد)،پیر احسان الحق ساجد نقشبندی(ضلعی کوارڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام پاکستان ٹوبہ)،پیر سید احمد ندیم شاہ نقشبندی(ضلعی کوارڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام لاہور)،پیر ڈاکٹر محمد الیاس نقشبندی (مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام لاہور)،مظہر عباس (میڈیا سیکرٹری )
اجلا س کامقصد : عوام الناس کویہ آگاہی دینا کہ اس وقت ملک پاکستان شدید ترین بحرانوں کاشکار ہوچکاہے اورموجودہ حکومت کرپشن ،مہنگائی،بیروزگاری،بجلی اورگیس کی لوڈشیڈنگ،قتل وغارت ،دہشت گردی سمیت تمام بڑے بڑے مسائل کی ذمہ دار ہے ،انہی وجوہات کی بناپر صدرزرداری نامنظور ہوچکے ہیں اورآئندہ بھی جو لوگ ان نااہل اورکرپٹ حکمرانوں کی پشت پناہی کریں گے ان کی تباہی وبربادی یقینی ہے۔کیونکہ دنیا کی سب سے بڑی مشائخ عظام کی نمائندہ جماعت تنظیم مشائخ عظام میں شامل ہزاروں جید مشائخ عظام فروغ اسلام اوراستحکام پاکستان کیلئے شبانہ روزکاوشیں کررہے ہیں اورحکومتوں کواپنی مدد آپ کے تحت مسلسل رابطے کرکے اپنی تجاویز اورمشورے دے رہے ہیں لیکن ان نااہل حکومتوں اوران کے کرتاؤں دھرتاؤں کے کانوں پر جونک تک نہیں رینگی۔
حضرت صدیقی لاثانی سرکار صاحب اورتنظیم مشائخ عظام پاکستان کے کوارڈینیٹر ز کے خطابات کی تفصیل درج ذیل ہیں:۔
حضرت صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار صاحب (امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان )
آپ نے کہا کہ ہم اسلام کی نشاۃ ثانیہ ،ملک وملت کی سلامتی اور استحکام کے سلسلے میں گزشتہ تین دہائیوں سے کاوشیں کررہے ہیں اور اس دوران تمام حکومتوں کے مختلف اہلکاروں سے بالمشافہ،بذریعہ خطوط و میڈیا ملکی استحکام ،خوشحالی اورعوامی مسائل کے حل کیلئے رابطے کئے اور تجاویز دیں جن کامکمل ریکارڈ موجودہے۔ہماری طرف سے صدر زرداری نامنظور ہوچکے اور،نااہل وکرپٹ سیاستدانوں کی پشت پناہی کرنیوالے اہلکاربھی شدید مشکلات کاشکار ہوں گے۔ ہم نے میڈیا پر سیمینارز اور ریلیوں کے ذریعے مختلف فورمز پر احیائے دین اور ملک وقوم کی بہتری کیلئے تجاویز دینے کیلئے رابطے کئے مگر افسوس کہ حکومت نے عوامی مسائل کی طرف توجہ دینے اور آئین وقانون کی پابندی کرنے کی بجائے اپنے ذاتی مفاد کوسامنے رکھا۔2010کے آغاز میں تنظیم مشائخ عظام کی مرکزی مجلس شوریٰ نے مشائخ عظام سے مشاورت کے بعد متفقہ فیصلہ کیاتھاکہ حکومت ملکی خودمختاری کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے ،ترجیحات کے غلط تعین اور عوامی مسائل سے لاتعلقی نے حکومت کوسیاسی اور معاشی محاذ پر بدترین ناکامی اور عوام کوبدحالی سے دوچار کردیا ہے۔جس کے پیش نظر حکومت پر عدم اعتماد کااظہار کیاگیا ۔اور آئندہ PPPکی حکومت نہ ہوگی ۔
پیر لیاقت علی نقشبندی صاحب(ضلعی کوارڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام پاکستان فیصل آباد )
انہوں نے کہاکہ نومبر2010کوصدیقی لاثانی سرکارصاحب نے میڈیا اور روحانی ،فلاحی ،سیاسی وسماجی تنظیموں کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ اگر دہشت گردی ،کرپشن اور ریکارڈ توڑ مہنگائی جیسے مسائل کوحل نہ کیاگیا تو حکومت تبدیل کردی جائیگی ۔
پیر سید احمد ندیم شاہ صاحب نقشبندی(ضلعی کوارڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام پاکستان لاہور)
انہوں نے کہاکہ صوفی مسعوداحمدصدیقی نے باطنی اطلاعات کے مطابق 1988تا2008تک تمام حکومتوں کے متعلق جتنی بھی پیشین گوئیاں دیں وہ سب حرف بہ حرف پوری ہوئیں۔
پیر احسان الحق نقشبندی صاحب (ضلعی کوارڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام پاکستان ٹوبہ )
مہنگائی کرپشن ،بیروزگاری اور ناقص حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے تنظیم مشائخ عظام نے حکومت پر عدم اعتمادکرتی ہے اورصدیقی لاثانی سرکارصاحب نے فرمایاتھاکہ سابقہ حکومتوں کی طرح موجودہ حکومت بھی عوامی مسائل کے حل ،ملک وملت کے استحکام اور فروغ امن کیلئے دی جانیوالی تجاویز کواہمیت نہ دینے اور مشائخ عظام سے رابطہ نہ کرنے میں غفلت برتنے کی وجہ سے حکومت تبدیل کردی جائیگی ۔
پیر محمد الیاس نقشبندی صاحب (مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام پاکستان لاہور)
انہوں نے کہاکہ نومبر 2010کے خطاب میں صدیقی لاثانی سرکارصاحب نے حکومت پر مکمل عدم اعتماد کااظہار کیاتھا اور دوماہ بعد دوبارہ آپ نے تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ اور دیگر تنظیموں کے عہدیداران کے ایک اہم اجلاس میں موجودہ حکومت کی حمایت ختم کرنے اور ملک وملت کی بھلائی کیلئے دی جانیوالی تجاویز پر عمل نہ کرنے کی بناء پر تمام سیاسی وابستگیاں بھی ختم کرنے کااعلان کیا۔

کرپشن  استحکامِ پاکستان  

تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی ’’عوامی انقلابی جلسے ‘‘میں بھر پورشمولیت

عوام الناس کو اپنی نسلوں کے مستقبل کیلئے نیک اور مخلص حکمرانوں کے حق میں فیصلہ کرنا ہو گا۔صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار

جنرل مشرف قوم کے غدار نہیں ہیں !

جنرل سید پرویز مشرف کا نواز حکومت الٹنے کا اقدام پاکستان کے مفاد میں تھا۔ اس معاملے میں جنرل مشرف کو ہرگز نہ پھنسایا جائے۔ جنرل مشرف قوم کے غدار نہیں ہیں۔ (صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار ۔ امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان)