مرکزی مجلس شوریٰ کاہنگامی اجلاس(سیاسی جماعتوں بارے کیاگیا سروے مکمل ،حتمی نتائج کا اعلان )

مرکزی مجلس شوریٰ کاہنگامی اجلاس(سیاسی جماعتوں بارے کیاگیا سروے مکمل ،حتمی نتائج کا اعلان )
مورخہ : 18مئی 2012 بمقام :لاثانی سیکرٹریٹ39/4غلام رسول نگر فیصل آباد زیر اہتمام : تنظیم مشائخ عظام پاکستان
زیرصدارت:حضرت صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار صاحب (امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان )
شرکائے اجلاس : پنجاب بھر سے ضلعی کوارڈینیٹرز تنظیم مشائخ عظام ،امیران حلقہ ،ناظمین آل پاکستان صوم وصلوٰۃ کمیٹی ،صدورلاثانی ویلفےئر فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ)انٹرنیشنل ودیگر اہم تنظیمی کارکنان وکمیونٹی ورکرز نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔
حضرت صوفی مسعوداحمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب) امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان)
آپ نے کہا کہ ہم نے گزشتہ کئی ماہ سے پاکستان سمیت بیرون ممالک پاکستانیوں سے ملک کوترقی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن اورموجودہ سیاسی صورتحال کوبہتر کرنے کے حوالے سے رائے طلب کی تھی کہ عوام الناس ملکی صورتحال کوبہترکرنے کیلئے اپنی رائے دے کہ کونسی سیاسی ،مذہبی ،روحانی تحریک یاپارٹی اسلام اور ملک وملت کی سلامتی اور استحکام کے راستے پر گامزن کرسکتی ہے ۔اس سروے کیمطابق ہم پاکستان سمیت بیرون ممالک سے بھی پاکستانیوں سے رائے طلب کی تھی ،سروے مکمل ہوتے ہی حتمی نتائج بھی سامنے آگئے ہیں ،جن کے مطابق عوام الناس کی اکثریت نے مشائخ عظام کے حق میں فیصلہ کردیا ہے کہ ملک ملت کی سلامتی اور استحکام کیلئے مشائخ عظام اہم کردار اداکرسکتے ہیں،آئندہ انتخابات میں مشائخ عظام آگے آئیں اور ملک کی باگ ڈور سنبھالیں چونکہ مشائخ عظام کاتعلق ظاہری وباطنی طور پر اللہ ورسولﷺ سے ہوتاہے اور حقیقی عوامی نمائندے بھی مشائخ عظام ہی ہوتے ہیں جوبلاامتیازمذاہب ومسالک نہ صرف انسانیت کی تعلیم کاپرچارکرتے ہیں بلکہ عوامی خدمت کافریضہ بھی بڑے احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہیں۔
سروے نتائج کی مکمل تفصیلات
نتائج کے مطابق تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر( صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارصاحب )دیگر تمام سیاسی پارٹیوں کے مقابلے میں 35.58%عوامی حق رائے دہی لیکرسرفہرست رہے۔دیگر سیاسی پارٹیوں میں پاکستان مسلم لیگ (ن)18.93%،تحریک انصاف16.94%،مارشل لا/پاکستان آرمی 10.84%،سنّی تحریک 4.73%،دیگر سیاسی جماعتیں /غیر جانبدار4.47%،متحدہ قومی موومنٹ3.63%اورجماعت اسلامی کے حق میں1.98% رائے کااظہار کیاگیا۔ حتمی نتائج کے بعد تنظیم مشائخ عظام پاکستان نے انتخابات سے قبل اپنے سیاسی مستقبل کے بارے میں لائحہ عمل تیارکرنے کافیصلہ بھی کرلیاہے۔

فلاحِ انسانیت  سیاسی