امیر تنظیم مشائخ عظام صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کا عوامی انقلاب جلسہ (لاہور) سے تاریخی خطاب

موجودہ حکومت کی غیر ذمہ دارانہ اور نا قص پالیسیوں کی وجہ سے لوگوں کو جو پریشانی مہنگائی ،فرقہ واریت اور بدمعاشی کی صورت میں ملی،اور جو وعدے حکومت نے کئے تھے کہ انصاف فوراً فراہم ہو گا،مہنگائی ختم ہو گی،لوڈشیڈنگ میں فوراً کمی کر دی جائے گی، ،وہ سہولیات عوام کو نہ مل سکیں۔روٹی، کپڑا اور مکان دینے کی بجائے عوام سے مسلسل چھینا جا رہا ہے۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان نے موجودہ حکومت سمیت ہر تنظیم اور جماعت کا نیک کام میں ساتھ دیا ہے۔مگر اس حکومت کے زوال کی سب سے بڑی وجہ میر ے نزدیک یہ کہ اس جماعت کے رہنماؤں نے حلفیہ بیا ن دے کر ،قرآن پر ہاتھ رکھ کر ،عہد و پیمان کرکے ہم سے ووٹ لیے تھے ۔انہوں نے ہی اولیا ء اللہ کی گستاخیاں کرنیوالوں کی پشت پناہی شروع کر دی۔اور جب چند حکومتی وزراء نے یہ کہا کہ ہماری حکومت ہے،اور ہم پاکستان سے پیر وں ،فقیروں کے نظام کو ختم کردیں گے ،پیر ی مریدی کا نظام استحصالی نظام ہے ،گمراہی ہے،صوفی ازم کو ختم کردیں گے،اور حکومتی سطح پر ان باتوں کا نوٹس بھی نہ لیا گیا تو اس وقت ہماری آخری حجت بھی پوری ہو گئی کہ ہم کسی صورت بھی انبیاء علیہ السلام کی،حضو ر مالک کل حضرت محمد ﷺ کی ،آپکی ازواج کی،آپکی آلؓ ؓ کی ،صحابہ کرامؓ کی اور اولیاء کرام کی گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے۔چناچہ موجودہ حکومت سے ہمارے راستے بالکل الگ ہو گئے ۔اور جیسا کہ تنظیم مشائخ عظام پاکستان میں شامل پیر صاحبان کی ان کے خلفاء سمیت تعداد تقریباً چھ ہزار کے لگ بھگ ہو چکی ہے۔اور اللہ کے فضل سے ا س وقت پاکستان کی سب سے بڑی مشائخ کی جماعت بن چکی ہے۔اس میں شامل مشائخ اپنے عقیدت مندان اور مریدین سمیت حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر چکے ہیں،اور پہلے جو مشائخ ان کی قسموں پر ،جھوٹے وعدوں پر یقین کر کے حکومت کا ساتھ دیتے آئے تھے ،وہ اس حکومت کی جانب سے گستاخی کے مرتکب گروہ کی پشت پناہی کرنے کی وجہ سے علیحدگی اختیار کر چکے ہیں۔آخری حجت بھی اب ختم ہو چکی تھی اور ہمارا راستہ الگ ہو گیا تھا۔اور پھر مشترکہ طور پر مشائخ نے یہ فیصلہ کیا کہ ہم مظلوموں کیساتھ ہیں،ہم علامہ ڈاکٹر طاہر القادری صاحب کیساتھ ہیں،ہم سنی تحریک کیساتھ ہیں،ہم سنی اتحاد کونسل کے چےئرمین صاحبزادہ حامد رضا صاحب کیساتھ ہیں،ہم مجلس وحدت المسلمین کیساتھ ہیں اور جو جو بھی اتحادی ان کیساتھ ہیں ہم ان کیساتھ ہیں۔اور تنظیم مشائخ عظام پاکستان کا اس جماعت سے کوئی تعلق نہیں جو انبیاء علیہ السلام اور اولیاء کرام ؒ کی گستاخ ہے۔ہمارے راستے اب جد اہیں۔اور میں پاکستان کے چاروں صوبوں میں تنظیم مشائخ عظام میں شامل وہ مشائخ جن تک ابھی ہمارا پیغام نہیں پہنچا،میں آج انہیں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ وہ اپنے عقیدت مندان اور مریدین سمیت اپنی تمام ترسیاسی وابستگیاں اور ہمدردیاں پاکستان مسلم لیگ (ن)سے فوراً ختم کریں اور اور علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کی حمایت کا اعلان کریں۔اور آج کے اس جلسے میں بھی جو پیر صاحبان اور ہزاروں اہل لاہور جو ہماری کال پر یہاں تشریف لائے میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔اور اولیاء اللہ کی کثرت اس انقلاب میں شامل ہو چکی ہے اور اللہ کے فضل سے یہ حکومت اب ٹکنے والی نہیں ہے اور کوئی بھی اب انقلاب کے راستے میں کھڑا نہیں ہو سکتا ،انشاء اللہ

کرپشن  استحکامِ پاکستان  سیاسی  

تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی ’’عوامی انقلابی جلسے ‘‘میں بھر پورشمولیت

عوام الناس کو اپنی نسلوں کے مستقبل کیلئے نیک اور مخلص حکمرانوں کے حق میں فیصلہ کرنا ہو گا۔صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار

جنرل مشرف قوم کے غدار نہیں ہیں !

جنرل سید پرویز مشرف کا نواز حکومت الٹنے کا اقدام پاکستان کے مفاد میں تھا۔ اس معاملے میں جنرل مشرف کو ہرگز نہ پھنسایا جائے۔ جنرل مشرف قوم کے غدار نہیں ہیں۔ (صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار ۔ امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان)

تکمیلِ پاکستان سیمنار

جس طرح پیپلز پارٹی کی حکومت کو برطرف کرنے والے صدر فاروق لغاری غدار نہ تھے اسی طرح
مشرف کا12اکتوبر والا اقدا م بھی وقت کی ضرورت تھا اور غداری کے زمرے میں نہیںآتا۔صوفی مسعوداحمدصدیقی
بیروزگاری،مہنگائی،دہشت گردی کے باعث پاکستان مسائل میں مبتلا ہوا ، پرویز مشرف کی وجہ سے نہیں۔صاحبزادہ احمد رضا قصوری
صدیقی لاثانی سرکارایسے صاحب اختیار اللہ کے درویش ہیں جوپاکستان کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتے ہیں۔پیر طریقت احسان الحق معصومی نقشبندی

جشن آزادی کے سلسلہ میں’’استحکام پاکستان کانفرنس

مذاہب عالم سمیت ملک بھر میں امن کے حوالے کام کرنیوالی شخصیات کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے اوراستحکام پاکستان کیلئے بھرپورکردار اداکرنے کاجذبہ اجاگر کرنے،ملکی سیاسی صورتحال میں اقرباپروری کے خاتمے،کرپٹ عناصر کیخلاف احتجاجاًلاتعلقی کااعلان کرنے سمیت قیام امن اوراستحکام پاکستان کیلئے تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی گرانقدرکاوشوں کوقومی اوربین الاقوامی سطح پر اجاگرکرناتھا