محفل ذکر و نعت ملتان شریف

مورخہ 13جون 2014ء بروز جمعتہ المبارک صاحبزادہ عبدالقیوم نقشبندی کی رہائش گاہ حسینیہ چوک بستی لاڑ بہاولپور روڈ ضلع ملتان شریف میں ایک عظیم الشان محفل ذکر و نعت بسلسلہ جشنِ ولادت قبلہ صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب کا انعقاد کیا گیا

مورخہ 13جون 2014ء بروز جمعتہ المبارک صاحبزادہ عبدالقیوم نقشبندی کی رہائش گاہ حسینیہ چوک بستی لاڑ بہاولپور روڈ ضلع ملتان شریف میں ایک عظیم الشان محفل ذکر و نعت بسلسلہ جشنِ ولادت قبلہ صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ سارا دن لنگر پاک لاثانی جاری رہا۔ عصر تا مغرب کے درمیان اللہ تعالیٰ کا ذکر جاری رہا۔ مغرب کی نماز ادا کرنے کے بعد صاحبزادہ مظہر مسعود قیوم نے تلاوتِ قرآنِ پاک سے محفل کا آغاز کیا۔ صاحبزادہ مظہر مسعود قیوم، صاحبزادہ واصف قیوم اور محمد اصغر نقشبندی نے نعت خوانی کی سعادت حاصل کی۔ محمد عادل نقشبندی نے صدیقی لاثانی سرکار صاحب کی شان میں منقبت پڑھی۔ صاحبزادہ عبدالقیوم نقشبندی نے محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں قبلہ و کعبہ جناب صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب جیسی ہستی کا وجودِ مسعود نہ صرف مسلمانوں بلکہ تمام مذاہب عالم کے افراد کیلئے ایک بہت بڑا تحفہ اور نعمتِ ربانی ہے۔ آپ سرکار کے کردار، اخلاق و تعلیمات اور اسلام کی حقانیت سے متاثر ہوکر لاکھوں کی تعداد میں غیر مسلموں اور وحانیت کو نہ تسلیم کرنے والے حلقہ بگوشِ اسلام ہو کر راہِ حق پر چلنے والے بن گئے ہیں۔ لاعلاج امراض میں مبتلا لوگ درِ لاثانی سے شفاء پارہے ہیں۔ محفل کے اختتام پر عالمِ اسلام اور پاکستان کے استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ مہمانانِ گرامی میں ڈاکٹر عبدالرشید، رانا آصف، محمد شاہد محمود (ایجوکیشن ڈپیارٹمنٹ)، رانا ریاض، رانا طارق اور انتظامیہ میں شاہد ستار نقشبندی، عبدالغفور نقشبندی، عتیق عالم نقشبندی، محبوب عالم نقشبندی، رانا شفیق نقشبندی، محمد اصغر نقشبندی، محمد رئیس نقشبندی، شبیر احمدنقشبندی شامل تھے

محافل