صحیح نسبت عطا ہوئی


ذیشان نیازی نقشبندی (کورنگی کراسنگ کراچی) بیان کرتے ہیں کہ مجھے قبلہ پیر و مرشد جناب صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار مدظلہ العالی سے بیعت ہوئے صرف چند دن (دو یا تین دن) گزرے تھے تو ایک رات خواب میں مجھے میرے دادا مرشد حضرت سیدنا ولی محمد صاحب المعروف چادر والی سرکار رحمتہ اللہ علیہ نے اپنی زیارت پاک سے نوازا۔
پھر ایک رات مجھے صبح فجر کی نماز سے پہلے خواب میں حضرت یوسف علیہ السلام کی زیارت ہوئی اور بلند آواز میں بتایا گیا کہ یہ حضرت یوسف علیہ السلام ہیں اور میں کافی دیر تک آپ علیہ السلام کی زیارت کرتا رہا، پھر میری آنکھ کھل گئی۔
ایک مرتبہ میں لاہور داتا صاحب رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پرگیا اور وہاں پر قبلہ صدیقی لاثانی سرکار کے وسیلے سے دعا کی کہ داتا صاحب رحمتہ اللہ علیہ اپنی زیارت سے نوازیں۔ جب میں گھر گیا تو رات کوخواب میں حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ نے اپنی زیارت پاک سے نوازا۔
اس کے چند دن بعد میں مغرب کی نماز پڑھ کر لیٹ گیا تھا تو تھوڑی دیر کیلئے میری آنکھ لگ گئی اور مجھے خواب میںحضرت سید عبداللہ شاہ غازی رحمتہ اللہ علیہ نے اپنی زیارت پاک سے نوازا اور آپ رحمتہ اللہ علیہ اپنی قبر انور سے جلوہ گر ہوئے اور مجھ سے گفتگو فرما ئی اور اپنے روضے کی زیارت کروائی اور اپنے قبر انور سے پھولوں کے ہار اٹھا کر مجھے پہنائے اور اس کے بعد جب میں جانے لگا تو مجھے اللہ حافظ کہا اور فرمایا کہ میں یہاں پر رہتا ہوں، تمہاری نسبت صحیح جگہ پر ہو گئی ہے۔
بے شک صدیقی لاثانی سرکار صاحب سے نسبت کی وجہ سے مجھ پر یہ کرم ہوا۔

راہِ حق کی تصدیق  

راہِ حق کی تصدیق ہوگئی

لاثانی سرکار صاحب کی نظر کرم کی بدولت مجھے نشہ آور برائیوں سے نجات مل گئی۔ میں نماز پنجگانہ باجماعت ادا کرنے لگا۔

نمازی بنا دیا

میرے پیر و مرشد جناب صدیقی لاثانی سرکار صاحب خواب میں تشریف لائے اور مجھے بازو سے پکڑ کر فرمایا اٹھو اور نماز پڑھو۔