سیاسی جماعتوں بارے کیاگیا سروے

تنظیم مشائخ عظام پاکستان کا عوام الناس سے ملکی سیاسی جماعتوں بارے کیاگیا سروے مکمل ،نتائج کا اعلان

تنظیم مشائخ عظام کے اجلاس میں صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے فرمایا کہ ہم نے گزشتہ کئی ماہ سے پاکستان سمیت بیرون ممالک پاکستانیوں سے ملک کوترقی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن اورموجودہ سیاسی صورتحال کوبہتر کرنے کے حوالے سے رائے طلب کی تھی کہ عوام الناس ملکی صورتحال کوبہترکرنے کیلئے اپنی رائے دے کہ کونسی سیاسی ،مذہبی ،روحانی تحریک یاپارٹی اسلام اور ملک وملت کی سلامتی اور استحکام کے راستے پر گامزن کرسکتی ہے ۔اس سروے کیمطابق ہم پاکستان سمیت بیرون ممالک سے بھی پاکستانیوں سے رائے طلب کی تھی ،سروے مکمل ہوتے ہی حتمی نتائج بھی سامنے آگئے ہیں ،جن کے مطابق عوام الناس کی اکثریت نے مشائخ عظام کے حق میں فیصلہ کردیا ہے کہ ملک ملت کی سلامتی اور استحکام کیلئے مشائخ عظام اہم کردار اداکرسکتے ہیں،آئندہ انتخابات میں مشائخ عظام آگے آئیں اور ملک کی باگ ڈور سنبھالیں چونکہ مشائخ عظام کاتعلق ظاہری وباطنی طور پر اللہ ورسولﷺ سے ہوتاہے اور حقیقی عوامی نمائندے بھی مشائخ عظام ہی ہوتے ہیں جوبلاامتیازمذاہب ومسالک نہ صرف انسانیت کی تعلیم کاپرچارکرتے ہیں بلکہ عوامی خدمت کافریضہ بھی بڑے احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہیں

سیاست اور خلوصِ نیت  

اسلام اور پاکستان سے محبت

یااحکم الحاکمین ہمیں اسلام اور پاکستان سے محبت کرنیوالے مخلص ور محب وطن حکمران عطا فرما۔

مخلص لوگ اور الیکشن

الیکشن کروانے کااسی صورت ہی فائدہ ہوگا جب مخلص اور کرپشن سے پاک لوگ الیکشن کیلئے کھڑے ہوں ۔

حکمران مخلص نہیں

مسائل کو حل کرنے میں حکمران مخلص نہیں