تمام انبیاء کرام ؑ انسانی حقوق کے سب سے بڑے علمبردار تھے

دسمبر 2012کوہولی چرچ فیصل آباد میں’’انسانی حقوق کے عالمی دن ‘‘کے حوالے سے منعقدہ سیمینارمیں صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے فرمایا کہ تمام انبیاء کرام ؑ انسانی حقوق کے سب سے بڑے علمبردار تھے اسلئے مذاہب عالم انسانیت کی ہی تعلیم دیتے ہیں۔اس کاعملی مظاہرہ ہمیں اولیاء اللہ کی خانقاہوں اور آستانوں سے اور ان کی صحبت سے مل رہاہے،اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ انبیاء کرام ؑ کے حقیقی وارث اولیاء اللہ ہیں۔گزشتہ تین دہائیوں سے آستانہ عالیہ لاثانیہ غلام رسول نگر فیصل آباد میں مذاہب عالم کے لئے بلاامتیاز انسانی حقوق کی تعلیمات کاعملی درس دیاجارہاہے،UNOسمیت مذاہب عالم کی طرف سے آستانہ عالیہ کوامن کاگہوارہ قرار دیا جارہاہے۔یہ سب اللہ ورسول ؐ کی خصوصی نظر کرم کی بدولت ہے ، ہمارے بزرگوں نے ہمیں انسانی حقوق کی بہترین تعلیم وتربیت دی ہے اور آج پاکستان سمیت بیرونی دنیا سے بھی لاکھوں لوگ مستفیض ہورہے ہیں

اسلا می تعلیمات  

دینِ اسلام

دینِ اسلام ہی زندہ‘ قائم اور کشادگی کا حامل نظام ہے۔

اسلام میں لیبر قوانین

اسلام سے بہتر لیبر قوانین کااحسن طریقے سے نفاذ وادائیگی کوئی بھی نظام نہیں دے سکتا۔

امام العاشقین حضور سیدنا صدیق اکبرؓ

امام العاشقین حضور سیدنا صدیق اکبرؓ نے اسلام کی بنیادوں کوقیامت تک کے لئے مضبوط کردیا۔