سچے گروکے توسط سے اللہ نے دل کو شانتی دی ہے۔

اگست 2012کو تحصیل خانپورسے ہندو بھگت سماروجی کے قبول اسلام کے موقع پرصدیقی لاثانی سرکار صاحب نے فرمایا کہ مرشداکمل طالب حق کوچاہے اس کاتعلق کسی بھی مذہب ومسلک سے ہواسے اللہ ورسولؐ کی بارگاہ اقدس سے صراط مستقیم کی تصدیق کرادیتاہے۔مشرف بہ اسلام ہونیوالے محمد صدیق ( ہندوگرو سماروجی فقیر بھگت )نے کہا کہ صدیقی لاثانی سرکار کی تبلیغ اسلام اورفلاح انسانیت کے لئے جاری شاندار خدمات اورتعلیمات سے متاثرہوکراسلام کی اصل روح کوتسلیم کرتے ہوئے میں نے آپ کے دست حق پر اسلام قبول کیا ہے اور مزید روحانی فیض کیلئے بیعت کی سعادت بھی حاصل کی ہے۔سچے گروکے توسط سے اللہ نے دل کو حقیقی شانتی دی ہے۔آپ بلاامتیاز مذاہب ومسالک کیلئے فلاحی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔’’انسانیت پہلے مذاہب بعد میں ‘‘کاعملی نمونہ انسانیت کے سامنے آپ پیش کررہے ہیں۔ تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے اراکین بھی موجود تھے جن کی موجودگی میں ان کانیااسلامی نام ’’ محمد صدیق ‘‘رکھاگیا ہے۔راہ حق پر دائمی استقامت کیلئے ان کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

اسلا می تعلیمات