نسبت(بیعت)

بحیثیت مسلمان ہر شخص کوکسی نہ کسی سلسلہ طریقت میں نسبت(بیعت) کرلینی چاہیے۔

ہفتہ وارمحفل پاک ذکرونعت میں صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے فرمایا کہ بحیثیت مسلمان ہر شخص کوکسی نہ کسی سلسلہ طریقت میں نسبت(بیعت) کرلینی چاہیے کیونکہ نسبت (بیعت )کرنے سے انسان کودینی ودنیاوی طورپراللہ ورسولﷺکی بارگاہ اقدس سے بہت سے انعامات حاصل ہوجاتے ہیں ۔جب انسان کسی کامل واکمل اللہ کے فقیر کے دست حق پرتوبہ کرتاہے تو اللہ تعالیٰ سوائے قرض کے اس کے پچھلے تمام گناہ معاف فرمادیتاہے ۔آپ نے بیعت کی سعادت حاصل کرنیوالوں سے فرمایا کہ آپ ہر وقت چلتے پھرتے ،اٹھتے بیٹھتے ،جاگتے اور یہاں تک کہ سوتے وقت جب آپ کروٹیں لیتے ہیں اس وقت بھی اپنے سانس میں اللہ کاذکر کریں تو آپ کی پوری رات اللہ کے ذکر میں شمار ہوگی۔

صوفیاء کرام کی تعلیمات