طالب حق کو تصدیق

مرشد اکمل طالب حق کواللہ ورسولﷺ کی بارگاہ اقدس سے راہ حق کی تصدیق کرادیتاہے۔

تحصیل خانپور سے ہندوسماروجی بھگت کے قبول اسلام کے موقع پر صدیقی نے فرمایا کہ مرشداکمل طالب حق کوچاہے اس کاتعلق کسی بھی مذہب ومسلک سے ہواسے اللہ ورسولﷺ کی بارگاہ اقدس سے صراط مستقیم کی تصدیق کرادیتاہے۔مشرف بہ اسلام ہونیوالے محمد صدیق ( سماروجی فقیر بھگت )نے کہا کہ صدیقی لاثانی سرکار کی تبلیغ اسلام اورفلاح انسانیت کے لئے جاری شاندار خدمات اورتعلیمات سے متاثرہوکراسلام کی اصل روح کوتسلیم کرتے ہوئے میں نے آپ کے دست حق پر اسلام قبول کرلیا ہے اور مزید روحانی فیض کیلئے بیعت کی سعادت بھی حاصل کی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ سچے گروکے توسط سے اللہ نے دل کو حقیقی شانتی دی ہے۔آپ بلاامتیاز مذاہب ومسالک کیلئے فلاحی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔’’انسانیت پہلے مذاہب بعد میں ‘‘کاعملی نمونہ انسانیت کے سامنے آپ پیش کررہے ہیں۔

صوفیاء کرام کی تعلیمات