’تحفظ ناموس رسالتؐ

گستاخانہ امریکی فلم کیخلاف تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی عظیم الشان ریلی

موضوع:’’تحفظ ناموس رسالتؐ‘‘ مورخہ:25ستمبر 2012

مرشد اکمل صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار صاحب کاریلی سے خطاب(امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان)
آپ نے فرمایا کہ حکومت پاکستان تمام اسلامی ممالک سمیت پاکستان بھر سے مختلف مکاتب فکر کے جیدعلما ومشائخ کوبلاکر توہین رسالت ؐ،توہین انبیاء کرام ؑ ،توہین امہات المومنینؓ اورتوہین خلفائے راشدینؓکرنیوالے افراد ،گروہوں اور جماعتوں کیخلاف قانون سازی اورعمل درآمد کروانے کیساتھ ساتھ مغربی ممالک میں بھی اس کے نفاذ کویقینی بنانے میں موثر کردار اداکرے۔سیدالانبیاء ؐکی توہین کرنیوالے ملعون ،قاتل اور عالمی دہشت گرد ہیں ۔آج امت مسلمہ آقائے کل حضور نبی کریم روف الرحیم ؐکے اسوہ حسنہ سے دوری کی وجہ سے پوری دنیا میں رسوا ہورہی ہے۔اب بھی وقت ہے کہ اپنا تعلق اپنے آقا ؐسے مضبو ط کریں ۔
پیر احسان الحق نقشبندی (سیکرٹری نشرو اشاعت تنظیم مشائخ عظام ،گوجرہ)
نے کہا کہ عاشقان رسولؐ کیلئے توہین رسالت ؐناقابل برداشت ہے اس کاسختی سے نوٹس لیا جانا چاہیے۔
پیر سید احمدندیم نقشبندی (ضلعی کوارڈینیٹر لاہور)
کہا کہ مسلم دنیا کے حکمران مغرب کیساتھ بامقصد مذاکرات کوفرو غ دیں تاکہ آنیوالے نسلوں کوامن وسلامتی کاپیغام دیا جاسکے۔
محمد ناصر علی گل نقشبندی (خلیفہ جی) (مرکزی رکن شعبہ تعلقات عامہ)
نے کہا کہ آقاؐ کی سیرت وکردار کواپنا کرہی ہم اپنی زندگیوں میں حقیقی انقلاب برپا کرسکتے ہیں۔بیرون ممالک کیساتھ ساتھ اندرون ممالک سے بھی گستاخوں کاقلع قمع ہونا چاہیے۔
پیر لیاقت علی نقشبندی (ضلعی کوارڈینیٹر فیصل آباد )
نے کہا کہ اقوام متحدہ مذاہب عالم بالخصوص اسلام اور بانی اسلام ؐ کی توہین کیخلاف سخت سے سخت قوانین بنائے تاکہ آئندہ کسی ملعون کوایسی ناپاک جسارت کرنے کی جرات نہ ہو۔
پیر مختار احمد نقشبندی (مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام )
نے کہا کہ گستاخانہ فلم کھلم کھلا دہشت گردی ہے جس سے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے ۔ایسے دہشت گردوں کیخلاف دہشت گردانہ قوانین کے تحت سزادی جانی چاہیے۔
پیر مشتاق احمد نقشبندی (مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام )
نے کہا کہ شرانگیز فلم انسانیت پر اس صدی کاسب سے بڑا حملہ ہے۔
محمد ریحان نقشبندی (میڈیا سیکرٹری)
نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کے ذریعے مذاہب عالم کے درمیان نفرتوں کو کم کرکے امن کوفروغ دیا جاسکتاہے۔
پیر صوفی نذیر حسین نقشبندی (مرکزی رکن مجلس شوریٰ)
نے کہا کہ اقوام متحدہ نے توہین رسالت ؐ پر قانون سازی نہ کی تو دنیا کوتیسری عالمی جنگ سے نہیں بچایا جاسکے گا۔
پیر رانا محمد طاہر نقشبندی (مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام )
نے کہاکہ حضور ؐ سے عشق ومحبت سے ارضی وسماوی آفات وبلیات دورہوجاتی ہیں کیونکہ یہی تو وہ ہستی ہیں جن کے تصدق او رتوسل سے نظام حیات چل رہاہے۔

ریلیاں  

مسلم لیگ (ن)کے رانا ثناء اللہ کا’’ اولیاء اورصوفیاء کرام کی شان میں گستاخانہ بیان

پاکستا ن مسلم لیگ (ن)کے رانا ثناء اللہ کا’’ اولیاء اورصوفیاء کرام کی شان میں گستاخانہ بیان کیخلاف خواتین کی احتجاجی ریلی
کارکنان کی جانب سے PML(N)کیساتھ تمام سیاسی وابستگیاں ختم کرنے کا اعلان