انٹر نشنل سطح پر انبیاء کرام ؑ ،امہات المومنینؓؓ ،خلفائے راشدینؓ اور اولیاء اللہ کی گستاخی پر قانون سازی کا مطالبہ

پاکستان سمیت بیرون ممالک میں بھی انبیاء کرام ؑ ،امہات المومنینؓؓ ،خلفائے راشدینؓ اور اولیاء اللہ کے گستاخوں کیخلاف سخت قانون سازی کی جائے

اکتوبر 2012کولاثانی سیکرٹریٹ پر ’’شان مصطفی ؐ مذاہب عالم کی نظر میں ‘‘سیمینار میں صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے فرمایا کہ پاکستان سمیت بیرون ممالک میں بھی انبیاء کرام ؑ ،امہات المومنینؓؓ ،خلفائے راشدینؓ اور اولیاء اللہ کے گستاخوں کیخلاف بھی سخت قانون سازی کی جائے تاکہ ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی فرقہ وارانہ کشیدگی کوکم کیاجاسکے۔جہاں بھی کوئی شخص چاہے اس کاتعلق کسی بھی جماعت ،فرقے،گروہ ،تنظیم یا مذہب سے ہوایسی ناپاک اور مذموم حرکت کرنے پر اس کیخلاف سخت ایکشن لے کراس کوکیفر کردار تک پہنچایا جائے۔انبیاء کرام ؑ ،صحابہ کرامؓ ،ازواج مطہراتؓ ،خلفائے راشدینؓ اور اولیاء اللہ کی گستاخی ہی عذاب الہٰی کاسبب ہے۔زلزلوں کاتیزی سے آنا،پراسرار آگ کااچانک بھڑک اٹھنا،سیلاب کی تباہ کاریاں،قتل وغارت ،ناگہانی حادثات اور لاعلاج امراض کاتیزی سے پھیل جانا عذاب الہٰی کی ہی نشانیاں ہیں۔

تحفظ ناموس انبیاء کیلئے قوانین