ملاوٹ شدہ اشیاء سے لاعلاج امراض

ملاوٹ شدہ اشیاء سے خطرناک حد تک لاعلاج امراض پھیل رہی ہیں،ا س کافوری تدارک کیاجائے۔
دور حاضر میں بھی طب نبوی ؐ کی اہمیت وافادیت مسلمہ ہے اس سے فائدہ اٹھایا جائے۔

مجلس شوریٰ کے اجلاس میں صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے فرمایا کہ ’’ملاوٹ کی وجہ سے تیزی سے پھیلتی ہوئی لاعلاج بیماریوں ‘‘پر فرمان نبوی ؐکے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’ملاوٹ کرنیوالا ہم میں سے نہیں ہے (یعنی میری امت سے بھی خارج ہے)(الحدیث )اور ایک ایماندار اورصالح تاجر کی شان یہ ہے کہ وہ بروزقیامت انبیاء کرامؑ ،صدیقینؓ اور شہدا ء کیساتھ اٹھایا جائیگا۔گھی ،نمک،مصالحہ جات اور دیگر روزمرہ کی اشیاء میں خطرناک حد تک ملاوٹ ہورہی ہے۔جس کی وجہ سے لاعلاج امراض تیزی سے پھیل رہی ہیں۔حکومت کوچاہیے کہ ملاوٹ کرنیوالے عناصر کے خلاف نہ صرف سخت ایکشن لے بلکہ ان قوانین پر سختی سے عمل درآمد بھی کرواتے ہوئے سخت سزائیں دے اور نشاندہی کرنیوالوں کی بھی خصوصی حوصلہ افزائی کرے۔چٹ پٹے کھانوں میں جومصالحہ جات استعمال ہورہے ہیں جسمانی صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہیں،چینی جسے white poisionکہاجاتاہے اس کااورکولڈ ڈرنکس Cold Drinksجیسے مشروبات (بوتلوں)کاحد سے زیادہ استعمال بھی صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہے۔آپ نے مزید فرمایا کہ ’’طب نبوی ؐکی اہمیت وافادیت‘‘ دور حاضر میں بھی اس کی اہمیت وافادیت مسلمہ ہے۔فرمان رسول ؐہے کہ ’’وہ گھر کبھی غریب نہیں ہوگاجس میں سرکہ ہوگا‘‘۔زیتون میں 76بیماریوں کاعلاج ہے ۔جو شخص مستقل طور پر ناشتے میں تھوڑا سا شہد استعمال کرتارہتاہے اسے کوئی بڑی بیماری نہیں لگتی۔دیسی گھی ،کھجوریں،کلونجی اور دیگر اشیاء کی بہت زیادہ افادیت ہے ۔آج بھی ہم ان قدرتی غذاؤں کااستعمال کرنا شروع کردیں تو یقیناًبہت سی لاعلاج بیماریوں سے نہ صرف محفوظ ہوجائیں بلکہ تندرست اور توانا بھی رہیں ۔

مشائخ عظام اور سماجی مسائل کمیٹیاں  

صحابہ کرامؓ،امہات المومنینؓ اوراولیاء اللہ کے منکروں کیخلاف بھرپور ایکشن لیاجاناچاہیے۔

پاکستان میں گستاخ صحابہ کرامؓ،امہات المومنینؓ اوراولیاء اللہ کے منکروں کیخلاف بھرپور ایکشن لیاجاناچاہیے۔
ایسے بے ادبوں اور گستاخوں کاکھوج لگاکران پر مقدمات درج کروائے جائیں۔

تمام کرپٹ عناصرکا فوری احتساب

تمام کرپٹ عناصرکا فوری احتساب ان کی جائیدادیں ضبط کرنے کیساتھ ساتھ کرپٹ سیاستدانوں کو الیکشن کیلئے تاحیات نااہل بھی قراردیاجائے ۔