انبیاء کرام ؑ ،صحابہ کرامؓ ،امہات المومنینؓ اوراولیاء اللہ کے گستاخ اوربے ادب جہنمی ہوتے ہیں۔

مجلس شوریٰ کے اجلاس میں صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے فرمایا کہ خلیفہ دوم ،مراد رسولؐ حضور سیدنا عمر فاروق ؓ کی شان پاک میں کئی قرآن آیات اورکثیر تعداد میں احادیث مبارکہ بھی موجودہیں،ایسے نام نہاد مسلمان قرآن وحدیث کے منکر ہیں،یہ بے ادب،گستاخ ،فاسق وفاجراور دین اسلام سے خارج ہیں اور ان کیخلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی ہونی چاہیے۔ امریکہ ودیگر یورپی ممالک میں جب مشاہیر اسلام کی شان میں گستاخی ہوتی ہے تو سب احتجاج کرتے ہیں لیکن جب ہمارے اپنے ہی ملک یا علاقے میں ایسی بے ادبی اور گستاخی کرتے ہیں تو ان کیخلا ف کوئی ایکشن نہیں لیاجاتا،کیوں ؟۔جوشخص اللہ کے غضب میں ہوتاہے وہی محبوبان خدا ورسو ل ؐ کی شان اقد س میں گستاخی کرتاہے۔یقیناًایسے لوگ ہی جہنمی ہوتے ہیں۔گزشتہ کئی سالوں سے ایسے شرپسند عناصر کی طرف سے نازیبا اور غلیظ میسجز وصول ہورہے ہیں ،ان بے ادبوں اور گستاخوں کاکھوج لگاکران پر مقدمات درج کروائے گئے ہیں لیکن تاحال کسی بھی قسم کی سخت قانونی کاروائی نہیں ہوئی۔مٹھی بھر شرپسند عناصر کایہ گروہ جوملک میں مذہبی منافرت پھیلا رہاہے،جماعت اہل سنت اور امت مسلمہ کے مذہبی جذبات کولگاتار مجرو ح کررہاہے بروقت اور موثر کاروائی نہ ہونے کی وجہ سے ان کی فتنہ انگیز سرگرمیوں میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے۔

قدرتی آفات