اسلام اور پاکستان سے محبت

یااحکم الحاکمین ہمیں اسلام اور پاکستان سے محبت کرنیوالے مخلص ور محب وطن حکمران عطا فرما۔

مجلس شوریٰ کے اجلاس میں صدیقی لاثانی سرکا رصاحب نے فرمایاکہ یااحکم الحاکمین ہمیں اسلام اور پاکستان سے محبت کرنیوالے مخلص ور محب وطن حکمران عطا فرما،کرپشن اور غداری کرنیوالوں کو ذلیل وخوار کر۔آمین !اللہ ملکی حکمرانوں کواللہ کے انعام یافتہ بندوں سے رہنمائی حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔اس اہم اجلاس میں کرپٹ اور غدار لوگوں کے خلاف نکالی جانیوالی ملک گیر تحریک کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا ۔ اسلام اور پاکستان کونقصان پہنچانے والے ذمہ داروں اور کرپٹ لوگوں کے خلاف فیصل آباد میں جمعہ کونکالی جانیوالی ریلی کیلئے بھرپورتیار یاں کی جارہی ہیں۔یہ بھی فیصلہ کیاگیاکہ عدلیہ سیاست دانوں اورمختلف محکمہ جات میں کرپٹ عناصر کیخلاف ازخود نوٹس لے ۔پاک فوج عدلیہ کے فیصلوں پر نااہل حکمرانوں کیخلاف فوری کاروائی کروانے میں اپنا بھرپورکرداراداکرے۔

سیاست اور خلوصِ نیت  

سیاسی جماعتوں بارے کیاگیا سروے

تنظیم مشائخ عظام پاکستان کا عوام الناس سے ملکی سیاسی جماعتوں بارے کیاگیا سروے مکمل ،نتائج کا اعلان

مخلص لوگ اور الیکشن

الیکشن کروانے کااسی صورت ہی فائدہ ہوگا جب مخلص اور کرپشن سے پاک لوگ الیکشن کیلئے کھڑے ہوں ۔

حکمران مخلص نہیں

مسائل کو حل کرنے میں حکمران مخلص نہیں