مشائخ عظام بڑی آ سانی سے مشکل سے مشکل مسائل کوحل فرما دیتے ہیں۔

مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدیقی لاثانی سرکارصاحب نے فرمایا کہ تفرقہ بازی نے دین کوبہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے اور اس میں وہ لوگ شامل ہیں جن کے پاس ظاہری علم تو ہے لیکن باطنی علم سے ناواقف ہیں ایسے میں نہ صرف فرقہ واریت پھیلتی ہے بلکہ بڑی تیزی سے گمراہی بھی پھیلتی ہے کیونکہ جن لوگوں کے پاس صرف ظاہری علم ہے اور وہ ظاہری علم چاہے جتنا زیادہ حاصل کرلیں اگر ان کے پاس باطنی علم نہیں ہے تو ایسے لوگوں کوشیطان، ان کے پیروکاروں سمیت گمراہی کاشکار کردیتاہے ۔اسی لئے تو امت میں 72فرقے بن چکے ہیں ۔جس ایک فرقے کاحضور نبی کریم روف الرحیم ؐنے فرمایا ہے کہ ایک جماعت ایسی ہوگی جوقیامت تک گمراہ نہیں ہوگی۔ اس کی کیا نشانی ہے ؟یہی کہ وہ ظاہر بھی رکھتے ہونگے اور باطن بھی۔یعنی ان کے پاس ظاہری علم بھی ہوگا اورباطنی علم بھی ہوگا۔آپ نے مزید فرمایا کہ مشائخ کے آستانے اور خانقاہیں آج بھی فرقہ واریت کوختم کرنے میں اہم کردار اداکررہے ہیں اور مذاہب عالم کے لوگ بارگاہ ولائیت سے فیوض وبرکات حاصل کررہے ہیں وہ صرف اس بناپر کہ جوبات یہ پڑھتے ہیں اس کوباطنی طور پر اللہ ورسولؐ کی بارگا ہ اقد س سے اس کی تصدیق کرلیتے ہیں اسی لئے ان کو شریعت کی روح کاعلم حاصل ہوتاہے اور بڑی آ سانی سے مشکل سے مشکل مسائل کوحل کرنے میں اہم کردار اداکرتے ہیں۔

مشائخ عظام اور سماجی مسائل کمیٹیاں  

صحابہ کرامؓ،امہات المومنینؓ اوراولیاء اللہ کے منکروں کیخلاف بھرپور ایکشن لیاجاناچاہیے۔

پاکستان میں گستاخ صحابہ کرامؓ،امہات المومنینؓ اوراولیاء اللہ کے منکروں کیخلاف بھرپور ایکشن لیاجاناچاہیے۔
ایسے بے ادبوں اور گستاخوں کاکھوج لگاکران پر مقدمات درج کروائے جائیں۔

ملاوٹ شدہ اشیاء سے لاعلاج امراض

ملاوٹ شدہ اشیاء سے خطرناک حد تک لاعلاج امراض پھیل رہی ہیں،ا س کافوری تدارک کیاجائے۔
دور حاضر میں بھی طب نبوی ؐ کی اہمیت وافادیت مسلمہ ہے اس سے فائدہ اٹھایا جائے۔

تمام کرپٹ عناصرکا فوری احتساب

تمام کرپٹ عناصرکا فوری احتساب ان کی جائیدادیں ضبط کرنے کیساتھ ساتھ کرپٹ سیاستدانوں کو الیکشن کیلئے تاحیات نااہل بھی قراردیاجائے ۔