ملک کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے ذمہ دار

ملک کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے ذمہ دار تمام سیاسی جماعتوں اور حکومتی اداروں میں موجود کرپٹ افرادہیں۔

مئی 2012کو ’’کرپشن مکاؤ،ملک بچاؤ ‘‘ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدیقی لاثانی سرکا رصاحب نے فرمایا کہ ملک کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے ذمہ دار تمام سیاسی جماعتوں اور حکومتی اداروں میں موجود کرپٹ افرادہیں۔جب الیکشن کا وقت آتا ہے تو یہی لوگ اپنی چاپلوس حرکتوں سے عوام کو بے وقوف بناکر وقتی طورپر کچھ سہولیات دے کر دوبارہ پھر مسلط ہوجاتے ہیں۔حکومتی اراکین اور اپوزیشن کے اراکین سب ایک دوسرے پر کرپشن کے الزام لگا رہے ہیں ،عوام الناس یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ کون صحیح اور کون غلط ہے؟ ۔کرپٹ ذمہ دار افراد کی وجہ سے آج پاکستان سنگین بحرانوں میں پھنسا ہوا ہے ۔ذمہ دارکرپٹ لوگوں نے کروڑوں عوام کویر غمال بنارکھا ہے۔پہلے سے بھی زیادہ عوام کومسائل کی دلدل میں پھنسادیاگیا ہے۔آپ نے مزیدفرمایاکہ مہنگائی ،بے روز گاری ،کرپشن ،غربت لوٹ مار ،بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ ،انصاف کی فراہمی میں تعطل،عدالتی فیصلوں پر عمل نہ ہونا جیسے گھمبیر مسائل میں گھری مخلوق خدا کے دکھوں کامداواکرنے کیلئے تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی طرف سے گزشتہ کئی ماہ سے ’’کرپشن مکاؤ،ملک بچاؤ ‘‘احتجاجی تحریک جاری ہے جس کے ذریعے عوام الناس میں سیاسی شعورکی بیداری پیداکی جارہی ہے تاکہ عوام محب وطن،مخلص اورنیک لوگوں کی پہچان کرسکے اور کرپٹ ،دھوکہ بازاورغدارلوگوں کامحاسبہ کرنے کی جرات کرسکے۔،چارسالہ حکومتی دورمیں مہنگائی میں200سے300فیصدیعنی تمام ریکارڈزٹوٹ چکے ہیں۔خودکشیوں،سٹریٹ کرائمز، ڈکیتیوں،اغوابرائے تاوان اور لوٹ مارکی شرح میں بے پناہ اضافہ ہوچکاہے۔عدلیہ مختلف محکموں میں کرپٹ افرادکیخلاف ازخودنوٹس لیکر انہیں نااہل قراردے۔گزشتہ کئی ماہ سے تنظیم مشائخ عظام پاکستان کیجانب سے عوامی سروے کے مطابق 40%سے زائد لوگوں نے ان کرپٹ سیاسی عناصر سے تنگ آکر پاک فوج کے حق میں رائے دی کہ وہ عدالتی فیصلوں کے عمل درآمد میں اپنا بھرپور کردار اداکرے اور ملک کی سلامتی کیلئے دئیے گئے حلف کے مطابق اپنی ذمہ داری اداکرے اور60%کی رائے میں مشائخ عظام کے حق میں رائے دی کہ وہ آگے بڑھ کر ملک کی باگ دوڑ سنبھالیں۔

مشائخ عظام اور پالیسی سازی  

حکومت کی ناقص پالیسیا ں

حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کی معاشی حالت انتہائی خراب ہے ۔

محب وطن لوگوں کومیدان عمل میں آنا ہوگا

روٹی ،کپڑا اور مکان تو چھین چکے ہیں پھر بھی حکومت کررہے ہیں، ہمیں ان لٹیروں کوروکنا ہوگا ۔

صدر زرداری نامنظور

صدر زرداری نامنظور ہوچکے ،نااہل و کرپٹ سیاستدانوں کی پشت پناہی کرنیوالے اہلکاربھی مشکلات کاشکار ہوں گے۔

فرقہ واریت

پنجاب حکومت کے کچھ وزرا ور مشیر فرقہ واریت کو ہو ا دے رہے ہیں۔