فرقہ واریت

پنجاب حکومت کے کچھ وزرا ور مشیر فرقہ واریت کو ہو ا دے رہے ہیں۔

مارچ2013مسلم لیگی خواتین کی طرف سے رانا ثناء اللہ کیخلاف نکالی گئی ریلی میں صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے فرمایا کہ پاکستان میں اس وقت دہشت گردی اور فرقہ واریت پورے عروج پر ہے۔حیران کن بات یہ ہے کہ دہشتگردی اور فرقہ واریت جیسے مسائل حل کرنے کی بجائے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کچھ وزیر اور مشیر اور بالخصوص صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ اسے اور ہوا دے رہیں ہے۔ انہوں نے مختلف ٹی وی چینلز پریہ جاہلانہ بیان دیا ہے کہ ’’ پیر ی مریدی کا نظام اور صوفیانہ طرز فکر گمراہی ہے ،انکی تعلیمات دین و اسلام سے خارج ہیں، صوفیانہ طرز فکر استحصالی نظام ہے ‘‘اور یہ بھی کہاکہ ’’اگر ہمیں آئندہ حکومت ملی تو پیر ی مریدی نظام اور صوفیانہ طرز فکر جیسے استحصالی نظام کیخلاف موثر قانون سازی کریں گے‘‘۔ پاکستان اس وقت بد ترین سیاسی و معا شی بحرانوں کا شکار ہے ،جمہوریت کا پر چار کرنے والے مفاد پرست سیاستدان خود ہی اسکا جنازہ نکال رہے ہیں اور اقتدار کے نشے میں اتنا غرق ہو چکے ہیں کہ انہیں عوام کے مسائل نظر ہی نہیں آرہے ہیں۔

مشائخ عظام اور پالیسی سازی  

ملک کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے ذمہ دار

ملک کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے ذمہ دار تمام سیاسی جماعتوں اور حکومتی اداروں میں موجود کرپٹ افرادہیں۔

حکومت کی ناقص پالیسیا ں

حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کی معاشی حالت انتہائی خراب ہے ۔

محب وطن لوگوں کومیدان عمل میں آنا ہوگا

روٹی ،کپڑا اور مکان تو چھین چکے ہیں پھر بھی حکومت کررہے ہیں، ہمیں ان لٹیروں کوروکنا ہوگا ۔

صدر زرداری نامنظور

صدر زرداری نامنظور ہوچکے ،نااہل و کرپٹ سیاستدانوں کی پشت پناہی کرنیوالے اہلکاربھی مشکلات کاشکار ہوں گے۔