مخلوق کی بے لوث خدمت

اکتوبر 2012کولاثانی سیکرٹریٹ پر مسیحی نوجوان کے قبول اسلام کے موقع پرصدیقی لاثانی سرکارصاحب نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ جن لوگوں پر اپنا فضل وکرم فرماتاہے انہیں دین کی سمجھ بوجھ بھی عطا فرماتاہے اور ایسے لوگ بے لوث ہوکر اللہ کی رضا کیلئے اس کی مخلوق کی خدمت کرتے ہیں ،انسانیت کی بے لوث خدمت کرنیوالے ہی حقیقی انسان ہوتے ہیں۔ہر انسان اپنی ضرور یات کااتنا خیال رکھتاہے کہ اپنے اہل وعیال ،رشتہ داروں اور قریبی ہمسایوں کے حقوق تک بھلادیتاہے۔ایسے حالات میں جوشخص بغیر کسی طمع اور لالچ کے صرف اللہ کی رضا وخوشنودی کیلئے اس کی مخلوق کی خدمت کرتاہے وہ انسانیت کے انتہائی اعلیٰ مقام پر فائز ہوتاہے ۔دنیا وآخرت کی کامیابیاں اس کامقدر بن جاتی ہیں ۔

اسلا می تعلیمات