حکومت کو چاہئے کہ اسلام کی سربلندی اور استحکام پاکستان کیلئے حقیقی اولیاء اللہ اور افواجِ پاکستان کے تعاون سے قتل و غارت، قبضہ مافیا اور کرپشن کا فوری خاتمہ کرے۔ صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار

مورخہ 19اکتوبر 2015ء بروز سوموار کو پنجاب بھر سے تشریف لائے ہوئے مشائخ عظام کے وفد سے خصوصی اجلاس میں جناب صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب (امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان، چیئرمین لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن انٹرنیشنل ) نے فرمایا کہ حکومت کو چاہئے کہ اسلام کی سربلندی اور استحکام پاکستان کیلئے حقیقی اولیاء اللہ اور افواجِ پاکستان کے تعاون سے قتل و غارت، قبضہ مافیا اور کرپشن کا فوری خاتمہ کرے اور متعلقہ اداروں کو اس حوالے سے مزید فعال کیا جائے۔ ملکی سلامتی کیلئے کسی بھی قسم کے دباؤ اور خوف کی پرواہ کئے بغیر کرپٹ اور شرپسند عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے۔ 
آپریشن ضربِ عضب کے حوالے سے افواجِ پاکستان اور متعلقہ اداروں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے فرمایا کہ آرمی چیف آپریشن ضرب عضب کو پائے تکمیل تک پہنچائیں۔ آپریشن ضربِ عضب کو اللہ و رسولﷺ اور فقراء (حقیقی اولیاء اللہ)کی مکمل تائید و حمایت حاصل ہے اور انشاء اللہ بہت جلد تمام شرپسند اور کرپٹ عناصر اپنے انجام تک پہنچ جائیں گے۔ 
عوام الناس کیلئے خصوصی پیغام میں آپ نے فرمایا کہ اسلام کی سربلندی، ملکی سلامتی کیلئے سنت حسینی پر عمل کرتے ہوئے کسی بھی قسم کے ذاتی مفاد، دباؤ اور خوف کی پرواہ کیے بغیر نیک و مخلص نمائندگان کا انتخاب کریں اور اپنی ظاہری و باطنی قوتوں کے ساتھ ان کے مددگار بنیں۔ 
آخر میں صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب (امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان) نے ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا فرمائی۔

مستیحکم معاشرا اور امن