مسلم حکمران توہین انبیاء کرام ؑ اورتوہین خلفائے راشدینؓ اورتوہین امہات المومنینؓ بارے اپنے اپنے ممالک میں قانون سازی کرنے کیساتھ ان پر عمل درآمد کویقینی بنائیں۔

’’تحفظ ناموس رسالت ﷺ ریلی ‘‘میں خطاب کرتے ہوئے صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے فرمایا کہ حکومت پاکستان تمام اسلامی ممالک سمیت پاکستان بھر سے مختلف مکاتب فکر کے جیدعلما ومشائخ کوبلاکر توہین رسالت ﷺ ،توہین انبیاء کرام ؑ ،توہین امہات المومنینؓ اورتوہین خلفائے راشدینؓکرنیوالے افراد ،گروہوں اور جماعتوں کیخلاف قانون سازی اورعمل درآمد کروانے کیساتھ ساتھ مغربی ممالک میں بھی اس کے نفاذ کویقینی بنانے میں موثر کردار اداکرے۔سیدالانبیاء ﷺ کی توہین کرنیوالے ملعون ،قاتل اور عالمی دہشت گرد ہیں ۔آج امت مسلمہ آقائے کل حضور نبی کریم روف الرحیم ﷺ کے اسوہ حسنہ سے دوری کی وجہ سے پوری دنیا میں رسوا ہورہی ہے۔اب بھی وقت ہے کہ اپنا تعلق اپنے آقا ﷺ سے مضبو ط کریں ۔

صحابہ اکرامؓ نے مثالی معاشرہ قائم کیا