محب وطن لوگوں کومیدان عمل میں آنا ہوگا

روٹی ،کپڑا اور مکان تو چھین چکے ہیں پھر بھی حکومت کررہے ہیں، ہمیں ان لٹیروں کوروکنا ہوگا ۔

مارچ 2012کو فقراء کی تربیتی نشست میں صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے فرمایا کہ جوسیاسی جماعتیں اپنے جھوٹے وعدوں اور نعروں سے عوام کولالچ اوردھوکہ دیکر لوٹ رہے ہیں،روٹی ،کپڑا اور مکان تو چھین چکے ہیں پھر بھی حکومت کررہے ہیں ۔کیا ان حکومتوں نے پاکستان اور امت محمدیہ ؐ کوکوئی دنیا میں بلند مقام دے دیا ہے؟ ہمیں ان لٹیروں کوروکنا ہوگا ،حرام موت سے شہادت کی موت بہترہے ۔ حکومت صحیح فیصلے کرے توہم پورے پاکستان کوتقویت دینے کیلئے تیار ہیں لیکن ان کرپٹ لوگوں نے چند ٹکوں کے لالچ میں نہ صرف عوام بلکہ پاکستان کومشکلات کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ آپ اپنے ضمیر کوبیدار کریں اور خواب غفلت سے اٹھیں ۔ اسلام اور پاکستان کوشدید خطرات سے بچانے میں اپنا بھرپور کرداراداکریں ۔اس تباہی اور بربادی میں جہاں سیاسی قائدین کاقصورہے وہاں عوام برابر کی ذمہ دارہے کہ انہوں نے خودہی ان لوگوں کوووٹ دیکر اپنالیڈر منتخب کیا ہے ۔آپ نے مزید فرمایا کہ اب مجاہد اور باایمان لوگوں کی ضرورت ہے ۔ عوام کواپنے ذاتی مفادات کوچھوڑ کرجذبہ ایمانی سے ملکی مفادات کی خاطر متحد ہوجاناچاہیے تاریخ گواہ ہے کہ انسانیت کوبچانے میں مخلص لوگوں نے ہی اہم کرداراداکیا ہے اب محب وطن لوگوں کومیدان عمل میں آنا ہوگا اور سسکتی ہوئی انسانیت اور امت محمدیہ ؐ کے دکھوں کامداواکرناہوگا ۔

 

مشائخ عظام اور پالیسی سازی  

ملک کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے ذمہ دار

ملک کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے ذمہ دار تمام سیاسی جماعتوں اور حکومتی اداروں میں موجود کرپٹ افرادہیں۔

حکومت کی ناقص پالیسیا ں

حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کی معاشی حالت انتہائی خراب ہے ۔

صدر زرداری نامنظور

صدر زرداری نامنظور ہوچکے ،نااہل و کرپٹ سیاستدانوں کی پشت پناہی کرنیوالے اہلکاربھی مشکلات کاشکار ہوں گے۔

فرقہ واریت

پنجاب حکومت کے کچھ وزرا ور مشیر فرقہ واریت کو ہو ا دے رہے ہیں۔