اسلام کو پھیلانے میں سیدنا عثمان غنی ذوالنورینؓ کاکردار قیامت تک کے آنیوالے انسانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔

لاثانی سیکرٹریٹ پر منعقدہ محفل ذکرونعت میں صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے فرمایا کہ مذاہب عالم میں ’’اسلام ‘‘اللہ جل شانہ کاپسندیدہ مذہب ہے اسی لئے اس نے اپنے سب سے محبوب اور حبیب آخرالزماں پیغمبرسیدنا محمد رسول اللہ کواس مذہب کارہبرورہنما بنا کردنیا میں مبعوث فرمایا جنہوں نے اپنی شاندار اورولولہ انگیز قیادت میں ایک ایسی جماعت تیار فرمائی جنہوں نے ’’اسلام ‘‘کوچاردانگ عالم میں پھیلانے میں شاندار کرداراداکیا۔اس ٹیم کے اہم ترین اراکین کی فہرست میں خلیفہ سوئم،امیر المومنین،امام المتقین حضور سیدنا عثمان غنی ذوالنورینؓ بھی شامل ہیں جنہوں نے اپنے شاندار کردار اور بے مثال خدمات سے اسلام کی عظمتوں کوچارچاند لگادئیے ۔آپ نے مزید فرمایا کہ آپؓ نے اپنی حیات طیبہ میں اسلام کیلئے مال ودولت اور یہاں تک کہ اپنی جان بھی قربان کردی ۔آپؓ کی ان شاندار خدمات پر بارگاہ رسالت مآب ﷺ سے آپؓ کو ’’غنی‘‘اور ’’ذوالنورین‘‘جیسے عظیم القابات سے نوازاگیا ۔ہمارے لئے آپ ﷺ اور آپؓ کے ان محبوب اور حبیب صحابہ کرامؓ کی حیات طیبہ قیامت تک کے آنیوالے انسانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ان کے نقش قدم پر چل کرہم دنیا وآخرت میں سرخروئی حاصل کرسکتے ہیں۔

صحابہ اکرامؓ نے مثالی معاشرہ قائم کیا