ناشکری شیطان کا سب سے بڑا ہتھیارہے۔

نومبر 2012کو محفل پاک ذکرونعت میں مرشد اکمل صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے فرمایا کہ حضور ؐ کے تمام صحابہؓ ستاروں کی مانند ہیں کسی کی بھی پیروی کرنے سے انسان دنیا وآخرت کی کامیابی حاصل کرلیتاہے۔ان سے عشق ومحبت درحقیقت اللہ ورسولؐ سے عشق ومحبت ہے۔کسی بھی صحابی رسولؐ کی گستاخی اور بے ادبی حقیقت میں اللہ ورسولؐ کی گستاخی اور بے ادبی ہوتی ہے۔آپ نے مزید کہاکہ اللہ تعالیٰ نے انسان کواپنی بے شمار نعمتوں سے نوازاہے ہمیں اللہ تعالیٰ کی ان گرانقدر نعمتوں پر اپنے مالک ومعبو دکاشکراداکرناچاہیے،شکر اداکرنیوالے کووہ ذات اقدس اور زیادہ نوازتی ہے۔انسان کوگمراہ کرنے کیلئے شیطان کا سب سے خطرناک حملہ(ہتھیار) ہی یہ ہے کہ وہ ناشکری کرواتاہے۔جب کوئی شخص اللہ ورسولؐ کی محبت میں اولیاء اللہ کی زیارت کیلئے جاتاہے تو حقیقت میں وہ اللہ ورسول ؐ کامہمان بن کرجاتاہے۔آپ نے مزید کہاکہ گھروں،دفاتر،سکولز ،کالجزودیگر جگہوں پر جب ہم کسی کوپکارتے ہیں تو اس کامکمل اور اصل نام پکارنے کی بجائے ،یا تو الٹا نام ،بگاڑ کریا کسی برے لقب سے پکارتے ہیں جو ہماری گھریلوپریشانیوں میں زیادتی کاباعث بن جاتاہے کیونکہ برے القابات اور نام بگاڑ کرپکارنے سے انسان کی شخصیت پر اس کے برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
سیدناامام حسین لجپالؓ ن

اسلا می تعلیمات