اسلام اور پاکستان کوشدید خطرات سے بچانے میں اپنا بھرپور کرداراداکریں ۔

ہفتہ وار فقراء کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے صدیقی لاثانی سرکارصاحب نے فرمایا کہ جوسیاسی جماعتیں اپنے جھوٹے وعدوں اور نعروں سے عوام کولالچ اوردھوکہ دیکر لوٹ رہے ہیں،روٹی ،کپڑا اور مکان تو چھین چکے ہیں پھر بھی حکومت کررہے ہیں ۔کیا ان حکومتوں نے پاکستان اور امت محمدیہؐ کوکوئی دنیا میں بلند مقام دے دیا ہے؟ ہمیں ان لٹیروں کوروکنا ہوگا ،حرام موت سے شہادت کی موت بہترہے ۔ حکومت صحیح فیصلے کرے توہم پورے پاکستان کوتقویت دینے کیلئے تیار ہیں لیکن ان کرپٹ لوگوں نے چند ٹکوں کے لالچ میں نہ صرف عوام بلکہ پاکستان کومشکلات کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ آپ اپنے ضمیر کوبیدار کریں اور خواب غفلت سے اٹھیں ۔ اسلام اور پاکستان کوشدید خطرات سے بچانے میں اپنا بھرپور کرداراداکریں ۔اس تباہی اور بربادی میں جہاں سیاسی قائدین کاقصورہے وہاں عوام برابر کی ذمہ دارہے کہ انہوں نے خودہی ان لوگوں کوووٹ دیکر اپنالیڈر منتخب کیا ہے ۔آپ نے مزید فرمایا کہ اب مجاہد اور باایمان لوگوں کی ضرورت ہے ۔ عوام کواپنے ذاتی مفادات کوچھوڑ کرجذبہ ایمانی سے ملکی مفادات کی خاطر متحد ہوجاناچاہیے تاریخ گواہ ہے اقوام کوبچانے میں مخلص لوگوں نے ہی اہم کرداراداکیا ہے اب محب وطن لوگوں کومیدان عمل میں آنا ہوگا اور سسکتی ہوئی انسانیت اور امت محمدیہ ؐ کے دکھوں کامداواکرناہوگا ۔

مشائخ عظام اور سماجی مسائل کمیٹیاں  

صحابہ کرامؓ،امہات المومنینؓ اوراولیاء اللہ کے منکروں کیخلاف بھرپور ایکشن لیاجاناچاہیے۔

پاکستان میں گستاخ صحابہ کرامؓ،امہات المومنینؓ اوراولیاء اللہ کے منکروں کیخلاف بھرپور ایکشن لیاجاناچاہیے۔
ایسے بے ادبوں اور گستاخوں کاکھوج لگاکران پر مقدمات درج کروائے جائیں۔

ملاوٹ شدہ اشیاء سے لاعلاج امراض

ملاوٹ شدہ اشیاء سے خطرناک حد تک لاعلاج امراض پھیل رہی ہیں،ا س کافوری تدارک کیاجائے۔
دور حاضر میں بھی طب نبوی ؐ کی اہمیت وافادیت مسلمہ ہے اس سے فائدہ اٹھایا جائے۔

تمام کرپٹ عناصرکا فوری احتساب

تمام کرپٹ عناصرکا فوری احتساب ان کی جائیدادیں ضبط کرنے کیساتھ ساتھ کرپٹ سیاستدانوں کو الیکشن کیلئے تاحیات نااہل بھی قراردیاجائے ۔