ماسٹر عنایت جوزف صاحب (جوائنٹ سیکریٹری فیصل آباد بین المذاہب امن اتحاد )

سچ تو یہ ہے کہ مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کا آستانہ جنتِ ارضی سے کم نہیں۔

'' لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میں لاثانی سرکار صاحب کو اتنا پسند کیوںکرتا ہوں، دراصل مجھے ادھر سے سچی محبت ملی ہے۔ یہاں چھوت،چھات، ذات، پات کے مسائل نہیں ہیں، امارت غربت کا فرق نہیں ہے۔ یہاںانسانیت کا درس دیا جاتا ہے، ایک برتن میں مل کر کھاتے ہیں۔ مذہبی آزادی ہے، قلم اور زبان پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ مساوات اور انسانی خدمت کا درس دیا جاتا ہے۔  لنگر ہر وقت جاری رہتا ہے۔ غربا ء کی مدد کی جاتی ہے، غریب بچیوںکے لئے جہیز مہیا کیا جاتا ہے۔ تمام مذاہب کو کھلی آزادی ہے۔ کرسمس اور عید پاشکا کے موقع پر آستانہ میں باقاعدہ پروگرام کیئے جاتے ہیں اور خصوصی کھانوںکا اہتمام کیا جاتا ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کا آستانہ جنتِ ارضی سے کم نہیں۔ صدیقی لاثانی سرکار حقیقت میں موجودہ دور کی ایسی عظیم المرتبت شخصیت ہیں، جو اپنے آقا نبی کریم رئوف الرحیم ۖ کی کامل و اکمل پیر وی کرتے ہوئے تمام دنیا کو نورانی تعلیمات سے روشن فرما رہے ہیں اور آپ سرکار نے تمام مذاہب و مسالک کے لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرکے روشن مستقبل کی نوید دے دی ہے اوراب ہم یہ کہنے میں حق بجانب ہیں کہ آنے والا دور پوری دنیا میں امن و سلامتی اور خوشحالی کا دور ہو گا۔ ہم آپ کو اس عظیم کام پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور تمام مسیحی برادری کی طرف سے مکمل تعاون اور حمایت کا یقین دلاتے ہیں۔ 

ہندو،سکھ،عیسائی،بہائی وغیرہ  

کرشن لعل بھیل صاحب ( معروف لوک فنکار،رحیم یارخان)

مرشد کادیدارکرنے سے میراحج ہو جاتا ہے۔آپ ہمارے سچے مرشد اورگروہیں۔

گروسکھ دیو سکھاجی صاحب (سیوامنڈل رحیم یارخان )

پاکستان میں سب بین المذاہب امن اتحاد پر کا م کرنے کا سہرا ہمارے مرشد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کے سرہے

رمیش کمار جے پال صاحب (ڈائریکٹر ہرے راما فائونڈیشن رحیم یارخان)

لاثانی سرکار کا آستانہ واحد آستانہ ہے جہاں تمام مذاہب کے لوگ فیض پارہے ہیں۔

پنڈت رام ناتھ مہاراج صاحب ( شری پنچ مکھی ہنومان مندرکراچی )

میں اپنی کمیونٹی اور برادری کی جانب سے صدیقی لاثانی سرکار کی کاوشوں اور خدمات کو سراہنے کے ساتھ ساتھ اپنی بھر پور حمایت و تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔

پنڈت رمیش چمن صاحب (دیو پیر مندر سولجر بازار کراچی)

لاثانی سرکار کی کاوشوں اور خدمات کو دیکھ کر لگتا ہے کہ بہت جلد دنیا میں کوئی روحانی انقلاب برپا ہونے والا ہے