پیر طریقت غلام محمد طاہر طیبی نقشبندی حضرت کرماں والا شریف( اوکاڑہ)

لاثانی سرکار کسی تعارف کے محتاج نہیں آپ ایسی ہستی ہیں کہ فیصل آباد میں آپ کے لاکھوں مرید ہیں۔

حضرت صاحب لاثانی سرکارکے آستانہ عالیہ پر قدم بوسی کا شرف حاصل ہواتو آپ کی قربت میں اک عجب کیف وسرور اور نورانیت کا احساس ہوا اور آپ کو حسن اخلاق اور مخلوق خدا کی محبت جو آپ کے دل میں تڑپ ہے اور غیر ضروری رسومات کا بائیکاٹ کو جو تجدید عہد کیا ہماری ماؤں اور بہنوں کا پیر صاحب کی آواز پر لبیک کہنا، مشائخ عظام کا جم غفیر اور الیکشن کے مکمل بائیکاٹ پر قائدانہ صلاحیت کے مالک پیر صاحب کا اعتماد قرارداد کا منظور کرنا ایک بہت ہی بڑا کام ہے جو اس دور میں صرف آپ ہی کی قیادت کا نتیجہ ہے اللہ پاک کے خاص فضل وکرم اور نبی رحمت ،رؤف الرحیم، آقا کریم ﷺ کی محبت اتحاد بین المسلمین کی عمدہ جھلک اس محفل پاک میں پائی گئی
روک دیتے ہیں شریعت کے تقاضے مجھے ورنہ میں تیرے ذکر کو ہر ذکر سے عام کردوں
.............................................................................................................. خلیفہ مجازکرماں والی سرکار
لاثانی سرکار کسی تعارف کے محتاج نہیں آپ ایسی ہستی ہیں کہ فیصل آباد میں آپ کے لاکھوں مرید ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ کے حکم کے مطابق اللہ اور اُسکے رسول کی محفل پاک کے اندر میں تنظیم مشائخ عظام میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں اور اس تنظیم کے جتنے بھی مقاصد ہیں۔اللہ اور اللہ کے رسولﷺ کے دین کی خاطر اور خدمت خلق کی خاطر جو بھی اُنکے مقاصد میں انہیں اللہ کریم قبول و مقبول فرمائے۔
اپنی زندگیوں کو پیر لاثانی سرکار کی طرح سنوار لیں اور لوگوں کے درد مند بنیں۔

مشاءخ کرام  

پیر سید احمد ندیم شاہ صاحب (کوآرڈنیٹرتنظیم مشائخ عظام پاکستان ۔لاہور)

دور حاضر میں اللّٰہ و رسولﷺ سے ملانے والی ہستی صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب ہیں

پیر محمد افتخار نقشبندی صاحب (کوآرڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام پاکستان ۔لاہور)

موجودہ دور میں اللّٰہ و رسولﷺ کی محبوب ہستی صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکارمد ظلہ العالی لوگوں کی فلاح و بہبود کے کام کررہے ہیں

پیر طریقت سید سیف الرحمن اخوند درویزہ صاحب (خلیفہ مجاز پیر سید عزیز شاہ مردان ،خیبر پختونخوا)

مجھے 1982ء میں ہی لاثانی سرکار سے روحانی طور پر ملاقات کا شرف حاصل ہوگیا تھا۔ جبکہ ظاہری طور پر ابھی لاثانی سرکار کو نہیں جانتا تھا۔

پیر طریقت ڈاکٹر خضر محمودقاضی صاحب ( دیول شریف)

ہم تمام مشائخ عظام اپنے قائد حضرت مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار کی قیادت پر مکمل اعتماد اور اظہارِ یک جہتی کا اعلان کرتے ہیں

پیر طریقت مولانا قاری عزیز الرحمن قادری نقشبندی صاحب رکن تنظیم مشائخ عظام پاکستان

حضرت لاثانی سرکار روحانیت و تصوف کے اعلیٰ مدارج پر فائز ہیں اور مجھے خود روحانی و باطنی طور پر اس کی اطلاع ہوئی ہے۔