ماہنامہ لاثانی انقلاب

ماہنامہ لاثانی انقلاب انٹرنیشنل کے نام سے جناب حاجی صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ سے ایک جریدے کا آغاز 15سال قبل جولائی 1999ءمیں کیا گیا ۔دور حاضر کے بدلتے ہوئے اور جدید تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کا مقصد جدید علوم سے آشنائی حاصل کروانا اور حالات سے باخبر رکھنا اور روحانی ،شرعی ،معاشرتی اور سائنسی موضوعات کے بارے میںمکمل آگاہی فراہم کرنا ہے۔یہ رسالہ زندگی کے تمام پہلوﺅں کا احاطہ کیے ہوئے ہے۔ اس کا بنیادی مقصد حضور قبلہ وکعبہ صدیقی لاثانی سرکار صاحب اور سلسلہ والوں کی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی سرگرمیوں سے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں اور اہل سلسلہ کو باخبر کرنا ہے۔

یہ رسالہ آزادی صحافت کا علمبردار ہے۔قائد انقلاب روحانی صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے اس ماہنامہ کے متعلق واضع پیشن گوئی کو فرمائی تھی کہ”یہ ماہنامہ اردو زبان کا تعداد اشاعت کے لحاظ سے سب سے بڑا ماہنامہ ہوگا“۔

انشا اللہ ءیہ اپنے ترقیاتی ہدف کو جلد ہی چھو لے گا۔