جادوکرنااورکرانا کفرہے

حضور نبی کریم روف الرحیم ۖ نے ''جادوکرنے اورکرانے ''کوکفرقراردیاہے۔صوفی مسعوداحمدصدیقی

حضور نبی کریم روف الرحیم ۖ نے ''جادوکرنے اورکرانے ''کوکفرقراردیاہے۔صوفی مسعوداحمدصدیقی
حکومت ایسے عاملوں کیخلاف سخت نوٹس لے اورپیمراان کے اشتہارات پر مکمل پابندی عائد کرے۔صاحبزادہ شبیر احمدصدیقی
اللہ تعالیٰ جل شانہ اورحضورنبی کریم روف الرحیم ۖنے جادوکرنے اورکرانے کوکفرقراردیا ہے اورجادوگروںکوجہنم کاحقدارقراردیا ہے۔ایسے لوگ مال لوٹنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے ایمان بھی بربادکررہے ہیں۔یہ لوگ عزت ،جان،مال اورایمان کے کھلے دشمن ہیں،ان کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے۔الیکٹرونک اورپرنٹ میڈیا کوایک ضابطہ اخلاق کاپابند کیاجائے تاکہ جادوگروںاورعاملوں کے اشتہارات بند ہوں ،اگر میڈیا کے یہ لوگ اس ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کریں تو ان کے ڈیکلریشن منسوخ کئے جائیں ،پیمرا اپنی نگرانی میں اس کام کا بیڑہ اٹھاتے ہوئے سختی سے نوٹس لے۔ان خیالات کا اظہار امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعوداحمدصدیقی نے لاثانی سیکرٹریٹ پر مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین سے کرتے ہوئے کیا۔