جے آئی ٹی

JITنے اپنی ذمہ داری کاحق اداکردیا،ان کے علاوہ جن کرپٹ عناصرکی نشاندہی ہوچکی، ان کیخلاف بھی فوری اورتیز ترین ایکشن لیاجائے۔صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار

 بلاامتیاز جماعت اورپارٹی کے تمام کرپٹ لوگوں کافوری احتساب کیاجائے۔صاحبزادہ شبیر احمدسرکار

متعلقہ ادارے سیاسی جماعتوں کے دباؤ سے آزاد ہوکر آرٹیکلز62,63 پرسختی سے عمل درآمد کروائیں۔پیر الطاف حسین نقشبندی 
امیرتنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارکی صدارت میں’’موجودہ ملکی صورتحال ‘‘کے حوالے سے لاثانی سیکرٹریٹ پرمرکزی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں جن نکات کوزیر بحث لایاگیا ان میں(ن)لیگی اعلیٰ قیادت کی کرپشن پر سپریم کورٹ کی طرف سے بنائی گئی JITکی تحقیقات پر مبنی رپورٹ تھی ،مرکزی مجلس شوریٰ نے اس رپورٹ بارے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہJIT(جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم)نے اپنی ذمہ داری کاحق اداکردیا،جن کرپٹ عناصر کی نشاندہی ہوچکی ،ان کیخلاف بھی فوری اورتیز ترین ایکشن لیاجائے۔فرزنداکبرپیر شبیر احمدصدیقی سرکارنے کہاکہ بلاامتیاز جماعت اورپارٹی کے تمام کرپٹ لوگوں کافوری احتساب کیاجائے۔پیر الطاف حسین نقشبندی نے کہاکہ نیب ،الیکشن کمیشن ودیگر ملکی سلامتی کے متعلقہ ادارے سیاسی جماعتوں کے دباؤ سے آزاد ہوکرآرٹیکلز 62,63پرسختی سے عمل درآمد کروائیں۔اجلاس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے دیگر شرکاء نے ملکی سلامتی کے ذمہ دار اداروں سے مطالبات بھی کئے کہ سپریم کورٹ کاJITطرز پر تحقیقات کروانا بہترین اقدام ہے،مزید ایسے اقدامات کئے جائیں،سپریم کورٹ کے ایسے اقدامات سے لوٹی ہوئی ملکی دولت واپس لانے سے ملک میں ترقی اورخوشحالی آئیگی۔