تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے زیر اہتمام لاہور میں ختم نبوت کانفرنس

تنظیم فیضان لاثانی سرکار کے مرکز سے جاری ہونے والی کتب حب الہی اورعشق رسولﷺ کا پیغام دیتی ہیں اس لیے انکے خلاف ہرمنفی پرو پیگنڈہ کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔( مقررین ختم نبوت کانفرنس)

حفظ ختم نبوت کانفرنس
عقیدہ ختم نبوت ہر مسلمان کے ایمان کی جان ہے۔ (صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار)
تنظیم فیضان لاثانی سرکار کے مرکز سے جاری ہونے والی کتب حب الہی اورعشق رسولﷺ کا پیغام دیتی ہیں اس لیے انکے خلاف ہرمنفی پرو پیگنڈہ کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔( مقررین ختم نبوت کانفرنس)
تنظیم مشائخ عظام پاکستان و لاثانی ویلفئیر فاؤنڈیشن ضلعی سیکریٹیریٹ لاہور میں تحفظ ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد ہوا جسمیں کثیر تعداد میں جیدعلماء و مشائخ عظام اور عہدیداران لاثانی ویلفئیر فاؤنڈیشن نے شرکت کی۔کانفرنس میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے فرمایا کہ عقیدہ ختم نبوت اور دینی تعلیمات و اسلامی اقدار اور علماء و مشائخ عظام کے خلاف سازشیں امت مسلمہ کے لیے لمحہء فکریہ ہیں۔ انتخابی اصلاحات کی آڑ میں اسلام کی اساس عقیدہ ختم نبوت کے حلف نامے کو تبدیل کرنے کی مزموم سازش کرنے والے افراد کو بے نقاب کر کے عبرت ناک سزا دی جائے۔
کانفرنس میں شامل ہونے والے علماء و مشائخ عظام نے خطاب کرتے ہوئے کہاختم نبوت کے حوالے سے ہر محاز پر آواز بلند کرنے والی روحانی تحریک تنظیم مشائخ عظام پاکستان اورصوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کے بارے میں منفی پرو پیگنڈہ کی پر زور مزمت کرتے ہیں اور تنظیم کے لٹریچر کوعین دینی اور اصلاحی قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج کے پر فتن دور میں متعلقہ کتب کے ذریعے کثیر اہلیان اسلام فلاح حاصل کر رہے ہیں اور غیر مسلم دائرہ اسلام میں داخل ہورہے ہیں۔مذید براں قائد ین ا ہلسنت کی ذ مہ داری ہے کہ وہ جماعت کے اندر انتشار ڈالنے والی کالی بھٹیر وں کوباہر نکال دیں۔