رانا ثناء اللہ (صوبائی وزیر قانون) کیخلاف احتجاجی ریلی

مورخہ 7مارچ 2013 ء بروز جمعرات دو پہر ۱یک بجے لاثانی سکر ٹریٹ سے چوک فوارہ تک’’ تنظیم مشائخِ عظام پاکستان‘‘ کے تحت چلنے والی دینی ،روحانی اور سماجی وفلاحی شعبہ جات(خواتین ونگ) تنظیمو ں کی مرکزی وضلعی عہدیداران خواتین اورکار کنان نے اللہ رسول ﷺ اور ان کے محبوبوں سے عقیدت و محبت کے جذ بے سے سر شار ایک عظیم الشان احتجاجی ریلی نکالی ۔جس میں ایک نجی ٹی وی چینل کے پرو گرام میں نشر ہونے والی صوبائی وزیرِ قانون رانا ثناء اللہ کی صوفیاء کرام اور مشائخِ عظام کے عقائد ونظریات اور پیری مریدی نظام کے بارے میں سیاسی بصیرت سے عاری جاہلانہ اور گستاخانہ تنقید کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار مسلسل نعرے لگا کر کیا گیا۔
’’لاثانی ویلفےئر فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ)انٹرنیشنل‘‘ خو اتین ونگ کی چےئرپرسن نے کہا کے مذہبی عقائدو نظریات کی توہین اور لاکھوں کروڑوں لوگوں کے دینی ورحانی رہنماؤں کی ہتکِ عزت کرنے پرقانون میں موجود دفعات کے تحت رانا ثنا اللہ کے خلاف قانونی کار وائی کی جائے ۔ رانا ثناء اللہ کے گستاخانہ بیان پر شریف برادران کی خاموشی نے لاکھوں مسلم لیگیوں(ن)کی دل آزاری کی ہے۔ صدر لاثانی و یلفےئر فاؤنڈیشن محترمہ مہوش مسعود صاحبہ نے کہا کہ صوبائی وزیرِقانون راناثنا ء اللہ نے صوفیانہ طریقہ کارپر جاہلانہ تنقیدکی ہے اور کہا ہے کہ اس طریقہ کار میں بھی عیاّری ہے ۔ ہم اپنی تمام سیاسی وابستگیاں پاکستان مسلم لیگ(ن) سے ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں ۔ا سے اس تاریخی حقیقت کا علم ہو نا چاہیے کہ صوفیاء کرام نے انسانیت کو ہمیشہ امن و اتحاد ،پیارو محبت اوررواداری کا عملی درس دیا۔ امحترمہ نجمہ رفاقت صاحبہ نے کہاکہپاکستان مسلم لیگ(ن) کا صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ فرقہ واریت کو ہوا دے رہا ہے جس سے شدید ملکی نقص امن کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔محترمہ ظل ہما صاحبہ نے کہا کہ ’’ن لیگ ‘‘ کا کالعدم تنظیموں کی سرپرستی کرنا اور انکو تحفظ فراہم کرنے کی خبریں اس سے پہلے بھی سامنے آتی رہی ہیں۔ اب انکے ایک صوبائی وزیر راناثنا ء اللہ کی مسلسل فرقہ واریت پھیلانے والے انتہا پسند (بے دین و گمراہ) فرقو ں کی ترجمانی اورحمایت سے یہ حقیقت کھل کر سامنے آگئی ہے کہ انتہا پسندوں نے ’’مسلم لیگ ن ‘‘ میں اپنا اثرو رسوخ قائم کر لیا ہے۔ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ ’’ن لیگ ‘‘ اپنے سیاسی مفاد کی خاطر اس حد تک گر سکتی ہے۔اور ملک وقوم کی بقا و سلامتی کوداؤ پر لگا سکتی ہے ۔محترمہ منیبہ احسان صاحبہ نے کہا کہ ملک بھر میں مو جود ہمارے لاکھوں کارکن اس حقیقت کے سامنے آنے پر کہ ’’ن لیگ‘‘ فتنہ وفساد پھیلانے والوں کی پشت پناہی کررہی ہے اس سے اپنی تمام تر وابستگیاں اور تعاون ختم کرنے کا اعلان کر تے ہیں۔محترمہ نغمہ سحر صاحبہ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کا روحانی بصیرت سے محروم ہونے کا ثبوت صوبائی وزیر قانون کے بیان سے مل گیا ہے۔ محترمہ انیلا حفیظ صاحبہ نے کہا کہ صوفی ازم ایک آفاقی نظام ہے جو اپنے اندر دین و سلام کی تمام خو بصورتی سمیٹے ہوئے ہے،اس نظام پر تنقید ناقابل برداشت ہے ۔ ریلی میں موجود دیگر نمائندہ خواتین جن میں محترمہ عابدہ معراج صاحبہ، سلطانہ ناصر صاحبہ،عطیہ ریحان صاحبہ،عظمٰی سرور صاحبہ نے بھی پیری مریدی اور صوفی ازم کی حمایت میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ریلی میں موجود ہزاورں مسلم لیگی(ن) خواتین ورکرز نے بھی احتجا جاً مسلم لیگ (ن) سے اپنی وابستگیاں اور تعاون ختم کرنے کا اعلان کیا۔

ناموسِ اولیاء  

انبیاء کرام کے گستاخوں ،پاکستان عوام اور افواج پاکستان کے درمیان نفرت پیدا کرنیوالوں کیخلاف افواج پاکستان ،آئی ایس آئی اور ان متعلقہ عسکری اداروں کی حمایت میں پر امن اجتماع

سید پرویز مشرف سمیت افواج پاکستان اور آئی ایس آئی کے سپہ سالار ہرگز غداری یا سنگین جرائم کے مرتکب نہیں ہیں .
امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار

کرپشن مکائو۔۔۔۔ملک بچائو

پہلے احتساب پھر الیکشن ۔۔۔۔۔احتساب سے پہلے الیکشن نامنظور
کسی ایک لیڈر کوہٹادینے سے کرپشن کاخاتمہ ممکن نہیں بلکہ مکمل احتساب ہوناچاہیے۔صوفی مسعوداحمدصدیقی