ماہانہ تربیتی نشست فروری 2012ء

ماہانہ تربیتی نشست کا آغاز اللہ کے محبوب فقراء کے ذکر سے شروع ہوا۔ حاضرین نشست سے فقراء اولیاء اللہ کی شان سے متعلق آیات و احادیث پر تبادلۂ خیال ہوا۔ محترمہ ظل ہما (صدر لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل پنجاب خواتین ونگ) نے تنظیمی اراکین سے قرآن و احادیث سے حوالہ جات کو اپنے بیانات کی بنیاد بنانے کیلئے کہا اور کہا کہ ایسی آیات و احادیث ہم لوگوں کو ازبر ہونی چاہئے جو اسلام کی صحیح روح کو سمجھنے اور عقائد کو واضح کرنے میں مددگار ہو۔ جس سے عوام الناس اور محافل میں شرکت کرنے والوں کی صحیح راہنمائی کی جاسکے۔ اس کے ساتھ اپنا ایمان و یقین اپنے مقصد کے حوالے سے اتنا پختہ ہو کہ جس مشن میں ہم لوگوں کو شامل کرنا چاہتے ہیں وہ فلاح انسانیت کا مشن ہے، اپنے مقصدر پر ہر وقت دھیان رکھنا ہماری کامیابی کو یقینی بنادے گا۔
ماہانہ اجلاس کی کاروائی کو آگے بڑھاتے ہوئے محترمہ ناظرہ مسعود صاحبہ (چیئرپرسن لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل) نے فرمایا کہ ہمیں اب تک ہونے والی تمام تربیتی نشستوں کے ایجنڈا کو وقتاً فوقتاً پڑھتے رہنا چاہئے کہ ہمارے مقاصد کیا ہیں اور ان کے حصول کیلئے ہم اپنی کوششوں کو کس طرح بہتر سے بہتر کرسکتے ہیں اور ان کوششوں کی راہ میں جو رکاوٹیں ہیں انہیں کس طرح سے دور کرسکتے ہیں تاکہ فلاحِ انسانیت کا وہ مشن جو رحمتِ کل عالم حضرت محمد ﷺ کا مشن ہے جو وسیلۂ مرشد جناب قبلہ صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب (چیئرمین لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل) سے نسبت کی بدولت ہم سب کا مشن بن گیا ہے اس کو تمام عالم میں پھیلا دیا جائے تاکہ روتی بلکتی اور مرتی ہوئی انسانیت کے اندر زندگی کی روح دوڑ جائے اور اس ماہِ مبارک کی بدولت یہ خزاں رسیدہ شجر (دنیا) پیار محبت، انسانیت اور امن و سلامتی کے پھولوں اور پھلوں سے لدھ جائے۔ ماہانہ اجلاس کی اہم بات سالانہ رپورٹ نشرواشاعت 2011ء اور فاؤنڈیشن کے تحت فلاح خدمات تھیں۔
محترمہ شبانہ جمیل صاحبہ نے مرکزی آفس خواتین کی طرف سے محترمہ ناظرہ مسعود صاحبہ (چیئرپرسن) کی اجازت سے رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ کے مطابق عابدہ معراج صاحبہ (امیر حلقہ پیپلز کالونی نمبر 2)، کلثوم صدیق صاحبہ (امیر حلقہ بھائی والا) اور ماہِ نور لیاقت صاحبہ (امیر حلقہ منصورہ آباد) کی تنظیمی کارکردگی کے لحاظ سے نمایاں رہیں۔نئے حلقہ جات میں سے نصرت اقبال صاحبہ (امیر حلقہ امین پور بنگلہ) کی کارکردگی نمایاں رہی۔ اس رپورٹ کی تیاری اور ماہانہ اجلاس کے انتظام کے سلسلہ میں محترمہ زاہدہ صاحبہ (مرکزی آفس خواتین) کے خصوصی تعاون کو سراہا گیا۔ اس اجلاس کا اختتام محترمہ ناظرہ مسعود صاحبہ کی خصوصی دعا سے ہوا جس کا ایک ایک حرف حاضرین کے جذبات اور ولولے کو نئی تازگی اور حوصلہ عطا کرگیا۔ جس کو بروئے کار لاکر وہ اپنی کاوشوں کو مزید بہتر بنا سکیں گے۔

ویلفیئر سرگرمیاں  تعلیم و تربیت  

محفل ذکرو نعت و کلام 1 اگست

محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیااور نعتیہ و عار فانہ کلام کے نذرانے محترمہ ناظرہ صاحبہ ،محترمہ مہوش مسعو دصاحبہ ،محترمہ صاحبزادی ثمینہ مسعود صاحبہ اور لاثانی نعت وکلام کونسل کی صدر محترمہ سلطانہ ناصر صاحبہ اور نعت و کلام کونسل میں زیرتربیت خواتین نے پیش کیے۔

لاثانی محفل ذکرونعت وکلام 6 ستمبر بروز 2012

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔محفل میں نعتیہ و عارفانہ کلام کے نذرانے محترمہ سلطانہ ناصر صاحبہ ،محترمہ عظمیٰ سرور صاحبہ ،محترمہ رقیہ اکمل صاحبہ ،محترمہ راشدہ صاحبہ ،محترمہ نغمہ سحر صاحبہ ،محترمہ رقیہ صاحبہ اور محترمہ عطیہ ریحان صاحبہ نے پیش کئے۔