لاثانی ہیومن رائٹس کونسل کا اجلاس (ملعون امریکی پادری ٹیری جون کی گستاخی)

حکومت پاکستان ،انسانی حقوق کے ادارے اورانسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو یہ پیغام دینا کہ حضورنبی کریم روف الرحیم ﷺ ،ازواج مطہراتؓ ،خلفائے راشدینؓ ،اولیاء اللہ اورقرآن مجید فرقان حمید کی شان اقدس میں گستاخی پر سخت سے سخت قانونی کاروائی کاناگزیرقرار دیں کیونکہ ایسے عناصر امن کے دشمن ہیں،انہیں کیفر کردار تک پہنچانا ہی تنظیم مشائخ عظام پاکستان کا سب سے بڑا مقصد ہے

مورخہ:3مئی 2012 بمقام :لاثانی سیکرٹریٹ39/4غلام رسول نگر فیصل آباد زیر اہتمام : تنظیم مشائخ عظام پاکستان
زیر صدارت : حضرت صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار صاحب (امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان)
شرکائے اجلاس : ،پیر محمد راشد نقشبندی(مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام لاہور)،پیر ڈاکٹر محمدارشد نقشبندی(مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام لاہور)،ڈاکٹر ذوالفقار علی گل (سوشیالوجسٹ)
اجلاس کا مقصد : حکومت پاکستان ،انسانی حقوق کے ادارے اورانسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو یہ پیغام دینا کہ حضورنبی کریم روف الرحیم ﷺ ،ازواج مطہراتؓ ،خلفائے راشدینؓ ،اولیاء اللہ اورقرآن مجید فرقان حمید کی شان اقدس میں گستاخی پر سخت سے سخت قانونی کاروائی کاناگزیرقرار دیں کیونکہ ایسے عناصر امن کے دشمن ہیں،انہیں کیفر کردار تک پہنچانا ہی تنظیم مشائخ عظام پاکستان کا سب سے بڑا مقصد ہے۔
سفیر امن صدیقی لاثانی سرکا رصاحب سمیت کونسل کے دیگر اراکین کے خطابات
صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکا رصاحب (امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان )
آپ نے کہا کہ امریکی ملعون پادری ٹیری جون کیطرف سے ایک بارپھر ’’بانی اسلام حضورنبی کریم ﷺ اور عظیم المرتبت الہامی کتاب قرآن مجید فرقان حمید‘‘کی شان اقدس میں گستاخی نے لاکھوں فرزند ان اسلام کے جذبات کومجروع کیا۔بین المذاہب ہم آہنگی قائم رکھنے کیلئے پاکستان میں بسنے والی مذاہب عالم کی معتبر شخصیات اس سلسلے میں اپنا بھرپور کردار اداکرتے ہوئے اپنے اپنے ممالک اور بالخصوص اقوام متحدہ کے سوئے ہوئے ضمیر کوبھی جگائیں اور ان سے پرزور مطالبہ کریں کہ دہشت گردی کی جنگیں قائم کرنے میں ملعون پادری ٹیری جون جیسے دہشت گردکی حرکات اہم محرکات بنتے ہیں۔لاثانی ہیومن رائٹس کونسل کے عہدیداران نے نہ صرف حکومت بلکہ انسانی حقو ق کی عالمی تنظیموں،اوآئی سی سمیت اقوام متحدہ سے مطالبہ کیاکہ ایسے دہشت گردوں کولگام دینے کیلئے سخت سے سخت اقدامات کئے جائیں کیونکہ عالم امن کوقائم رکھنے کیلئے تحریری اور تقریری دہشت گردی کوروکنا ہی بہتر رہیگا۔انہوں نے دنیا کوباورکراتے ہوئے کہا کہ بھارت ایک طرف سے تو کشمیر میں ظلم وبربریت کابازارگرم کئے ہوئے ہے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہاہے ،کوئی بھی انہیں اس دہشت گردی سے باز رکھنے کیلئے سخت اقدامات نہیں کررہا، دوسری طرف وہ خود اپنے ہی ملک میں مسلمانوں کی تاریخی مساجد( مقدس عبادت گاہیں) ہیں ان کو بھی مسمارکررہاہے ۔اسی طرح اسرائیل بھی بھار ت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مسلمانوں کے مقدس مقامات کی بے حرمتی کررہاہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ ،امریکہ اور عالمی انسانی حقوق کے ذمہ داروں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ اپناجانبدارانہ رویہ ترک کرتے ہوئے ان دہشت گردممالک کولگام دیں تاکہ کرہ ارض کوامن وسلامتی کاگہوارہ بنایا جاسکے۔امت مسلمہ کی طر ف سے مکمل خاموشی کسی انقلاب کاپیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے۔خالق ارض وسماجل شانہ کافرمان مبارک ہے کہ’’جب حق آتاہے تو باطل مٹ جاتاہے اور بے شک باطل مٹنے کیلئے ہی ہے‘‘
خالد محمودبسرا ایڈووکیٹ ( صدر لاثانی بارکونسل)
ملعون پادری ٹیری جون نے ایک مرتبہ پھر امت مسلمہ کی غیرت ایمانی کوللکاراہے۔
پیر محمد راشد نقشبندی(مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام لاہور)
انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں ،اوآئی سی اور اقوام متحدہ جان ٹیری جیسے دہشت گردوں کوروکنے کے لئے سخت اقدامات کریں۔
پیر ڈاکٹر محمد ارشد نقشبندی(مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام لاہور)
دنیا میں دہشت گردی کابازار گرم رکھنے کاٹھیکہ تو بھارت ،اسرائیل اورامریکہ سمیت یورپی ممالک نے اٹھایا ہواہے۔
ڈاکٹر ذوالفقار علی گل( سوشیالوجسٹ )
عالمی امن کوقائم رکھنے کیلئے تحریری اور تقریری دہشت گردی کوبھی روکناہوگا۔

انسانی حقوق  ناموسِ رسالت