حلقہ شاہ فیصل کالونی محفل پاک ذکرونعت

آپ سرکار نے حلقہ شاہ فیصل کالونی میں تشریف لانے کا ارادہ فرمایا اور یہ خوش خبری سنتے ہی اہلیانِ علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہنگامی بنیا دو ں پر تمام انتظامات کو مکمل کرنے کے بعد تمام غلامانِ مرشد قطاریں لگائیں مرشد کے استقبال کیلئے تیا ر کھڑے تھے جیسے ہی صدیقی لاثانی سرکار نے اپنے قدم مبارک حلقہ شاہ فیصل کالونی میں رنجا فرمائے پورا علاقہ اللہ کی صداؤں سے گونج اُٹھا اور وہاں کی سرزمین اپنی قسمت پر نازہ تھی کہ آج اسکی پیاس بجھانے فقیرِ حبیب کے قدم مبارک اُ س پر کرم فرما چکے تھے امیرِ حلقہ شاہ فیصل کالونی ارسلان شریف نے صدیقی لاثانی سرکارکو پھولوں کا ہار پیش کر کے استقبال کیا مریدین اور عقیدت مندوں کی کثیر تعداد احترام کے ساتھ بارگاہِ مرشدی میں حاضر تھی۔نعت خوانی اور منقبت کے بعد صدیقی لاثانی سرکار کی زبانِ گوہر بار سے طالبینِ حق کیلئے معرفت الٰہی کے ایسے نایاب موتی جھڑنا شروع ہوئے کہ جس نے تمام حاضرینِ محفل کو محسور کردیا اسی نورانی و وجدانی محفل میں ہر عاشق کے دل کی دھڑکن پکار پکار کے کہہ رہی تھی کہ سرکار بیان فرماتے رہیں اور ہم موتیو ں کو قرطاسِ دل پر سجاتے رہیںآپ سرکار نے اپنے بیا ن مبارک میں معرفتِ الٰہی کے ساتھ ساتھ اصلاحِ معاشرہ اور دیگر امور پر بھی گفتگو فرمائی محفل کے اختتام پر صدیقی لاثانی سرکار نے تمام حاضرینِ محفل کیلئے دعا فرمائی اسکے بعد لنگر کا سلسلہ جاری کردیا ۔

محافل  

سیدة کائنات حضرت بی بی فاطمہ رضی اللہ عنہا کے خصوصی دن کے حوالے سے خصوصی محفل ذکر و نعت 

سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا جنت کی عورتوں کی سردار ہیں،آپ   کی ذات مقدسہ خواتین کیلئے مشعل راہ ہے۔ صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار
 

محفل ذکر و نعت ملتان شریف

مورخہ 13جون 2014ء بروز جمعتہ المبارک صاحبزادہ عبدالقیوم نقشبندی کی رہائش گاہ حسینیہ چوک بستی لاڑ بہاولپور روڈ ضلع ملتان شریف میں ایک عظیم الشان محفل ذکر و نعت بسلسلہ جشنِ ولادت قبلہ صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب کا انعقاد کیا گیا