محفل پاک ذکرو نعت (حلقہ کونگی کراسنگ)

مورخہ 9 مئی کی رات حلقہ کورنگی کراسنگ میں صدیقی لاثانی سرکار کی زیرِ صدارت ایک عظیم الشان محفلِ پاک ذ کر و نعت کا اہتمام کیا گیا۔آج اہلیان کورنگی کراسنگ کی قسمت جگانے امام الفقراٗ شہنشاہِ طریقت قبلہ عا لم صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار تشریف لا رہے تھے۔ سارے علاقے میں گویا جشن کا سماں تھا ہر کوئی اس وقت کی تیاریوں میں مصروف تھا کہ جس کا انتظار پچھلے کئی سالوں سے ہر طالبِ حق کو تھا تیاریاں مکمل تھیں آخرِ کار وہ وقت آن پہنچا صدیقی لاثانی سرکا ر کی آمد ہوتے ہی عا شقین کاجوش دیدنی تھا انتہائی منظم طریقے سے پر جوش استقبا ل کیا گیا اللہ کے ذکر کی صداؤں نے ماحول کو نورانی و وجدانی بنا دیا فقیرِ کامل حبیب اللہ کے قدم مبارک کی برکت سے گویا بہار سی آگئی۔محفل پاک کا باقاعدہ آغاز کیا گیا اہل سلسلہ ، عقیدتمندوں و اہلِ علاقہ کی کثیر تعداد آپ سرکار کی زیارت کے لیے اس موقعے پر موجود تھی۔ حمد و ثناء کے سلسلے کے بعد نوید عظیم نقشبند ی نے اہل علاقہ کو اپنے مخصوص انداز میں صدیقی لاثانی سرکار کا تعارف پیش کیا جسکے بعد انتہائی با ادب انداز میں صدیقی لاثانی سرکار کی بارگاہ میں عرض کی گئی کہ آپ سرکار تشنگانِ معرفت کو اپنے بیان سے مستفید فرمائیں ۔بیان کے آ غاز سے ہی اندازہ ہو رہا تھا کے آج ابر رحمت جوش میں ہے آپ سرکار انتہائی سادہ الفاظ میں حاضرین محفل پر معرفت کے وہ راز وا کیے کہ جن کو سن کر روح کی تشنگی مٹ گئی ہر شخص پکار اٹھا کہ یہ روح کی پیاس صرف اور صرف کسی فقیر کامل کی نگاہِ کیمیاء کی بدولت ہی مٹ سکتی ہے ان راز و نیاز کی باتوں میں وقت کی خبر ہی نہ رہے نہ جانے کتنے گھنٹے بیت گئے لیکن ہر شخص چاہ رہا تھا کے سرکا ر معرفت کے اسرا کھولتے رہیں اور ہم دیوانے ان قیمتی خزانوں کو اپنا سرمایاِ حیات بنا کر سمیٹتے جائیں۔بیان مبارک کے آخر میں آپ سرکار نے محفل میں موجود طالبین حق کو نسبت اختیا ر کرنے کی دعوت دی جس کو سن کر حاضرین کی کثیر تعداد نے آپ سرکار کی نسبت کا شرف حاصل کیا۔جس کے بعد آپ سرکار نے تمام حاضرینِ محفل کے لیے خصوصی دعاِ خیر فرمائی۔

محافل  

سیدة کائنات حضرت بی بی فاطمہ رضی اللہ عنہا کے خصوصی دن کے حوالے سے خصوصی محفل ذکر و نعت 

سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا جنت کی عورتوں کی سردار ہیں،آپ   کی ذات مقدسہ خواتین کیلئے مشعل راہ ہے۔ صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار
 

محفل ذکر و نعت ملتان شریف

مورخہ 13جون 2014ء بروز جمعتہ المبارک صاحبزادہ عبدالقیوم نقشبندی کی رہائش گاہ حسینیہ چوک بستی لاڑ بہاولپور روڈ ضلع ملتان شریف میں ایک عظیم الشان محفل ذکر و نعت بسلسلہ جشنِ ولادت قبلہ صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب کا انعقاد کیا گیا