محفل پاک چکوٹھی آزاد کشمیر

محفل پاک چکوٹھی آزاد کشمیر نزد آرمی چوکی جہاں سے انڈیا بارڈر صرف ایک کلو میٹر کے فاصلے پر تھا پہاڑوں کے دامن میں منعقد ہوئی۔ یہ محفل پاک غوثیہ پبلک ماڈل سکول میں منعقد ہوئی تھی، جہاں ٹیچروں بچوں اور سکول کے پرنسپل نے بھر پور تعاون کیا اور اس محفل پاک میں بیعت ہونے کی سعادت بھی حاصل کی۔ محفل پاک کے دوران حاضرین نے کھلی آنکھوں سے اللہ کے نور ،بزرگانِ دین کی آمد،اور دیگر مشاہدات کیے۔ سکول کے بچوں نے بھی نعت خوانی میں بھر پور حصہ لیا ۔ محفل پاک میں قائد روحانی انقلاب صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار کے فیض و کرم سے مستفیض ہونے والے لوگوں کے واقعات بھی بیان کیے گئے۔ بین المذاہب امن اتحاد پاکستان ،تنظیم مشائخ عظام پاکستان، لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) انٹر نیشنل ،اصلاح معاشرہ ،اور قبلہ حضور لاثانی سرکار کی دیگر دین اسلام کیلئے کی گئی کاوشوں کے بارے میں بیان کیا گیا۔ صوفی محمد اسلم خان نقشبندی ( امیر حلقہ گوجرانوالہ) ،محمد اسلم نقشبندی (امیر حلقہ ڈسکہ) اور محمد ارشد نقشبندی نے اپنے اپنے انداز میں لوگوں کو دعوتِ حق کی تبلیغ کی، محفل پاک کے اختتام پر کشمیرکی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

محافل  

سیدة کائنات حضرت بی بی فاطمہ رضی اللہ عنہا کے خصوصی دن کے حوالے سے خصوصی محفل ذکر و نعت 

سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا جنت کی عورتوں کی سردار ہیں،آپ   کی ذات مقدسہ خواتین کیلئے مشعل راہ ہے۔ صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار
 

محفل ذکر و نعت ملتان شریف

مورخہ 13جون 2014ء بروز جمعتہ المبارک صاحبزادہ عبدالقیوم نقشبندی کی رہائش گاہ حسینیہ چوک بستی لاڑ بہاولپور روڈ ضلع ملتان شریف میں ایک عظیم الشان محفل ذکر و نعت بسلسلہ جشنِ ولادت قبلہ صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب کا انعقاد کیا گیا